بہار چناؤ لائیو : این ڈی اے 129 سیٹوں پر اور مہا گٹھ بندھن 103 سیٹوں پر آگے، ایم آئی ایم بھی تین سیٹوں پر آگے۔ این ڈی اے میں کانٹے کی ٹکر جاری: رجحانوں میں تقریباً 92 سیٹوں پر 1000 سے کم ووٹوں کا فرق

بہار چناؤ لائیو : این ڈی اے 129 سیٹوں پر اور مہا گٹھ بندھن 103 سیٹوں پر آگے، ایم آئی ایم بھی تین سیٹوں پر آگے 

این ڈی اے میں کانٹے کی ٹکر جاری: رجحانوں میں تقریباً 92 سیٹوں پر 1000 سے کم ووٹوں کا فرق


 پٹنہ : 10 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) تفصیلات کے مطابق این ڈی اے بہار کے سیمانچل میں نصف سیٹوں پر کامیابی حاصل کرتی نظر آرہی ہے۔  AIMIM نے بہار کی 20 نشستوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں، ان میں سے 14 امیدوار سیمانچل کے علاقے میں ہیں۔  اویسی کی پارٹی اب تک بہار انتخابات کے رجحان میں تین سیٹوں پر آگے ہے جبکہ وہ دو سیٹوں پر دوسرے نمبر پر ہے۔  اس طرح  سیمانچل میں اویسی فیکٹر کی وجہ سے مہا گٹھ بندھن کا کھیل خراب ہوتا ہوا نظر آتا ہے اور این ڈی اے کامیاب ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔ابھی مکمل نتائج کا اعلان ہونا باقی ہے ۔ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔

 این ڈی اے میں کانٹے کی ٹکر جاری: رجحانوں میں تقریباً 92 سیٹوں پر 1000 سے کم ووٹوں کا فرق

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق رجحانوں میں این ڈی اے نے ضرور اکثریت حاصل کر لی ہے اور اس کے امیدوار 127 سیٹوں پر آگے نظر آ رہے ہیں، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ تقریباً 92 سیٹیں ایسی ہیں جہاں ووٹوں کا فرق 1000 سے کم ہے اور یہ سیٹیں کسی بھی وقت ایک اتحاد سے دوسرے اتحاد کے حق میں جا سکتی ہیں۔ کچھ سیٹوں پر 200 سے کم ووٹوں کا فرق ہے اور تقریباً 30 سیٹیں ایسی ہیں جہاں ووٹوں کا فرق محض 500 ووٹوں تک ہے
سبھی 243 سیٹوں کا رجحان آیا سامنے، این ڈی اے 129 اور مہاگٹھ بندھن 103 سیٹوں پر آگے

بہار میں 243 اسمبلی سیٹوں کا رجحان سامنے آ چکا ہے اور اس میں لگاتار تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق این ڈی اے نے اکثریت حاصل کر لی ہے اور اس کے امیدوار 128 سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں۔ مہاگٹھ بندھن امیدوار 100 سیٹوں پر آگے ہیں۔ بقیہ سیٹوں پر ایل جے پی اور دیگر پارٹیوں کے امیدواروں نے سبقت بنائی ہوئی ہے۔ کئی سیٹوں پر سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے