مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں 1 ہزار خالی آسامیوں کے لئے مان دھن طرز پر بھرتی، کمشنر ترمبک دیپک کاسار کا دیوالی پر اعلان
خواہش مند امیدوار عریضہ کے ساتھ کارپوریشن ہیڈ آفس میں حاضر رہیں، بھرتی کے لئے کسی بھی اثر و رسوخ کا استعمال ممنوع
مالیگاؤں :9 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)دیوالی کے موقع پر کمشنر دیپک کاسار نے مان دھن طرز پر بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے مختلف محکموں میں ایک ہزار چھ خالی آسامیوں پر اعزازی بھرتی (مان دھن) بھرتی کی جارہی ہے اور اس کے لئے کارپوریشن نے اشتہار بھی شائع کردیا ہے اسطرح کی تفصیلات آج کارپوریشن کمشنر دیپک کاسار کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ زبانی اور بالمشافہ ملاقات ( واک ان انٹرویو) کی بنیاد پر چھ ماہ کی مخصوص مدت کے لئے 44 مختلف زمروں میں 1006 آسامیوں کے لئے اشتہار شائع کیا جارہا ہے۔ تعلیمی قابلیت کے حامل امیدواروں کو متعین کردہ تاریخ اور وقت پر حاضر ہونا چاہئے ۔ عریضہ گزار میونسپل کمشنر کے نام عریضہ تحریر کریں اور کارپوریشن کانفرنس ہال پہلا منزلہ، پرانی عمارت ، میونسپل ہیڈ کوارٹر ، بھوئی کوٹ قلعہ کے سامنے ، روی وار وارڈ ، مالیگاؤں (423203) میں حاضر رہیں ۔اس ضمن میں پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے میونسپل کمشنر دیپک کاسار نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کو انٹرویو کے دوران ماسک کا استعمال اور معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنے کی کوشش کریں ۔COVID-19 کی روک تھام کے لئے دی گئی ہدایات پر عمل کرنا نہایت ضروری ہوگا ۔
کمشنر نے بتایا کہ آسامیاں صرف چھ ماہ کے لئے ہی ہو گی۔ بھرتی مستقل عہدوں کے لئے نہیں ہوگی ۔اسے دھیان میں رکھنا ہوگا ۔ 1) خالی آسامیوں کی معیاد صرف 6 ماہ کے لئے ہو، لہذا اس سلسلے میں کوئی حکم الگ سے جاری نہیں کیا جائے گا۔
2) بھرتی کے عمل کا پورا اختیار ، آسامیوں کو بڑھانا یا کم کرنا ، کسی بھی مرحلے پر بھرتی عمل کو منسوخ / معطل کرنا ، شرائط و ضوابط میں تبدیلی ، تقرری کی جگہ تبدیل کرنا اور دیگر تمام حقوق میونسپل کمشنر نے اپنے پاس محفوظ رکھا ہے۔اسی طرح کسی بھی وقت اس عمل کو تبدیل کرنے کا حق اور ساتھ ہی اعزاز (مان دھن) میں اضافہ یا کمی کا حق معزز کمشنر میونسپل کارپوریشن مالیگاؤں کے پاس محفوظ ہے۔
3) امیدواروں کے انتخاب کے وقت ، کم سے کم تعلیمی قابلیت جیسا کہ اشتہار کے کالم 4 میں ذکر ہے اس پر پورا اترنا چاہئے۔ایسے ہی امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔
4) امیدواروں کے سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال کے بعد صرف اہل امیدواروں سے انٹرویو لیا جائے گا۔ نااہل امیدواروں کو انٹرویو کے لئے طلب نہیں کیا جائے گا۔
چونکہ اعزازی بھرتی کا عمل شفاف ہوگا ۔ لہذا ہمیں اس ضمن میں کسی قسم کی غلطی اور بدگمانی کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔ اس بات کو سنجیدگی سے نوٹ کرنا چاہئے کہ اگر اس اعزازی تقرری کے عمل کے تحت تقرری پر اگر کوئی براہ راست یا بالواسطہ دباؤ لایا جاتا ہے تو اس کے نتیجے میں متعلقہ امیدوار کو بھرتی کے عمل سے خارج کردیا جائے گا۔ متعلقہ خواہش مند امیدواروں کو اس عہدے کے لئے درخواست جمع کروانا چاہئے جس کے لئے ان کا انٹرویو اچھی طرح اور اشتہار کی تمام تفصیلات کے مطابق ہوگا اس لئے تمام امیدواروں کو چاہیے کہ وہ اشتہار کو اچھی طرح سمجھیں پڑھنے اور عریضہ کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com