مہاراشٹر اور افغانستان کے مابین ثقافتی تعلقات کو مستحکم کرنے پر زور، افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک کے وفد کی امیت دیشمکھ سے ملاقات
ممبئی :26 (بیباک نیوز اپڈیٹ) ہندوستانی سینما اور فنکار افغانستان میں مقبول ترین ہیں۔ ثقافتی امور کے وزیر امیت دیشمکھ نے کہا کہ اسی مقبولیت کو برقرار رکھتے ہوئے مہاراشٹر اور افغانستان کے مابین ثقافتی تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
افغان قونصل جنرل ذکیہ وردک ، شفیع اللہ ابراہیمی ، رفیع اللہ کالوال ، آصف نوروز اور احمد وارث پر مشتمل ایک وفد نے پیر کو وزارت ثقافتی امور امیت دیشمکھ سے ملاقات کی۔ اس دورے کے دوران ثقافتی امور کے سکریٹری سوربھ وجئے اور ثقافتی امور محکمہ کے عہدیدار موجود تھے۔اسطرح کی پریس بریفنگ آج وزارت ثقافتی امور سے جاری کی گئی ہے ۔
ثقافتی امور کے وزیر مسٹر دیشمکھ نے کہا کہ مستقبل قریب میں مہاراشٹر اور افغانستان کے مابین طبی اور ثقافتی تبادلے کو بڑھانے کی کوشش کی جائے گی اور اس سلسلے میں ایک لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ چونکہ افغانستان ایک تاریخی ملک ہے اور یہاں بہت سارے دلچسپ اور پر فضا مقام ہیں۔ معروف بودھی بامیان غاریں ، کابل ، قندھار اور بہت سی دوسری عمارتیں ، ان کے عجائب گھر ، عیدگاہ مسجد ، بابر باغات کے ساتھ ساتھ بہت سارے قدرتی پہاڑیوں ، وادیوں اور آبشاروں کی عکس بندی کے لئے بہترین نظارے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وزیر ثقافتی امور اور افغان وفد کے درمیان آج کی ابتدائی بحث میں طئے پایا کہ مستقبل قریب میں یہاں فلم بنانے کے لئے کیا کیا جاسکتا ہے۔؟ افغانستان کی قونصل جنرل ، ذکیہ وردک نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل قریب میں مہاراشٹر اور افغانستان کے مابین ثقافتی تبادلے میں اضافہ ہوگا اور مختلف ثقافتی تہوار / سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ تفصیلات انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ مہاراشٹر حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com