تالاب میں نہانے گیا 55 سالہ شخص ڈوب کر ہلاک ، کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد شکیل تیراک نے تلاش کی نعش


تالاب میں نہانے گیا 55 سالہ شخص ڈوب کر ہلاک ، کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد شکیل تیراک نے تلاش کی نعش


مالیگاؤں :26 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)  25 اکتوبر 2020 کی دوپہر ڈھائی بجے کے درمیان سٹانے شیوار تعلقہ ناند گاؤں ضلع ناسک میں واقع گرام پنچایت کے تالاب میں نہا رہے 55 سالہ شخص کچرو دیو رام گہرے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ۔ ناندگاؤں تعلقہ کے ساکن کے طور پر شناخت ہوئی ۔اطلاع ملتے ہی منماڑ فائر بریگیڈ عملہ و مقامی مچھیروں نے لاکھ کوشش کی مگر اسے تلاش کرنے میں ناکام رہے ، ملی تفصیلات کے مطابق سٹانے تعلقہ کی پولس نے مقامی ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی سے رابطہ کیا جس کے بعد ایڈیشنل ایس پی نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے فائر بریگیڈ انچارج سنجے پوار سے رابطہ کر شکیل تیراک کی خدمت طلب کی ، حادثے کی خبر ملتے ہی شکیل تیراک نے موقع پر پہونچ کر 30 سے 35 فٹ گہرے پانی میں اتر کر دوپہر 12 بجے کے درمیان ڈوبنے والے کسان کچرو دیو رام کی لاش ڈھونڈ نکالنے میں کامیابی حاصل کی ، اس موقع پر مقامی افراد کے ساتھ پولس ملازمین و افسران سمیت دیگر افراد موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے