قبرستان سے متصل مشرقی اقبال روڈ کے تجاؤزات صاف، اتی کرمن محکمہ کی بڑی کارروائی، اب شہر بھر میں اتی کرمن مہم جاری رکھی جائے گی :نائب کمشنر
مالیگاؤں : 20 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں اتی کرمن کا مسئلہ بہت تیڑا ہوتا جارہا ہے، روڈ راستوں پر آباد ناجائز تجاؤزات کے سبب شہریان کا راستہ چلنا دوبھر ہوگیا ہے ایسے میں شہر کی انتہائی مصروف شاہراہ مشرقی اقبال روڈ بھی اپنی تنگ دامنی کا رونا رو رہی ہیں جسکا آنسو پونچھنے کے لئے آج مالیگاؤں کارپوریشن کے محکمہ انکروچمینٹ دستہ نے مشرقی اقبال روڈ کے ناجائز تجاؤزات کو صاف کردیا ۔یہاں پر راستوں پر بنائے گئے سمینٹ کے اوٹے توڑے گئے، پترے کے شیڈ کو بھی ہٹایا گیا ۔
اس کارروائی میں وارڈ کمیٹی نمبر تین اور چار کے پربھاگ آفیسر بڑ گجر، پنکج سونانے کے علاوہ بیٹ سپر وائزر اور اتی کرمن دستہ کے ملازمین نے اپنی خدمات انجام دی ۔اس موقع پر نائب کمشنر نتن کاپڑنیس نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں 30 اکتوبر تک اتی کرمن نکالنے پر پابندی عائد ہے لیکن جہاں ضرورت ہے وہاں کارروائی کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے ۔ایم آئے ٹی پی ایکٹ کے تحت روڈ راستوں پر آباد ناجائز تجاؤزات کو صاف کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور شہر بھر اسطرح کی کارروائی 30 اکتوبر کے بعد سے کی جائے گی ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اتی کرمن نہ کریں راستوں کو کشادہ رکھیں ورنہ قانونی کارروائی کی جائے ۔
(Advertisement)
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com