واٹر گریس کمپنی ٹھیکہ رد کرنے کے معاملہ میں کمشنر نے شہر کو گمراہ کیا، کمشنر کے خلاف تحریک عدم اعتماد اٹل

واٹر گریس کمپنی ٹھیکہ رد کرنے کے معاملہ میں کمشنر نے شہر کو گمراہ کیا، کمشنر کے خلاف تحریک عدم اعتماد اٹل

اسٹینڈنگ کمیٹی کے بوگس ٹہراؤ 150میٹرک ٹن کچرا اور دس سال کی معیاد میں اضافہ پر کوئی فیصلہ کیوں نہیں؟

شیخ رشید و میئر طاہرہ شیخ کی ہنگامی پریس کانفرنس، گاندھی نگر شاپنگ سینٹر غیر قانونی، بدعنوانی کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی


مالیگاؤں : 5 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں ان دنوں واٹر گریس کمپنی کے کچرا ٹھیکہ معاملہ میں بدعنوانی کے واضح و روشن امکانات کو خارج نہیں کیا جاسکتا اس لیے کہ واٹر گریس کمپنی کا ٹھیکہ رد کرنے کے لئے ہم نے جنرل بورڈ میٹنگ میں منظوری دی اور اچانک پچھلے دروازے سے کمشنر اور اسٹینڈنگ چیئرمین کی ملی بھگت سے واٹر گریس کمپنی کا ٹھیکہ دس کی اضافی معیاد کے ساتھ منظور کردیا گیا جس میں مہا بدعنوانی نظر آتی ہے اسطرح کا اظہار آج مالیگاؤں کارپوریشن میئر آفس میں سابق میئر و سابق ایم ایل شیخ رشید و طاہرہ شیخ نے منعقدہ پریس کانفرنس سے کیا ۔موصوف نے کہا کہ ہم نے واٹر گریس کمپنی کے کچرا ٹھیکہ میں بدعنوانی اور غیر قانونی کام و بوگس ٹہراؤ کو منظر عام پر لاتے ہوئے کمشنر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا اعلان کیا تو کمشنر نے اپنا دامن بچانے کے لئے تعطیل کے دن بغیر تاریخ اور بغیر جاوک نمبر کے واٹر گریس کمپنی کا ٹھیکہ رد کرنے کا آرڈر جاری کیا لیکن کمشنر نے اسٹینڈنگ کمیٹی کے ذریعے بوگس طریقہ سے 150 میٹرک ٹن اضافہ کے ساتھ ہی دس سال کی معیاد میں اضافہ کرنے کا منظور کردہ ٹہراؤ کو رد کرنے کا کوئی ذکر کیوں نہیں کیا؟ شیخ رشید نے کہا کہ کمشنر نے شہر اور کارپوریشن کو گمراہ کیا ہے ۔اس میں مزید بدعنوانی کی چال اور سازش نظر آتی ہے ۔موصوف نے کہا کہ واٹر گریس کمپنی کا ٹھیکہ غیر قانونی طریقے سے دینے اور مالیگاؤں کارپوریشن کا لاکھوں روپے کا نقصان کرنے کی پاداش میں میونسپل کمشنر کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہار حال میں جنرل بورڈ میٹنگ میں لایا جائے گا یہ اٹل ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری بات چیت جاری ہے جنتا دل کے مستقیم ڈگنیٹی نے بھی حمایت دینے کا اعلان کیا ہے تو اسطرح کانگریس، شیو سینا، بی جے پی اور جنتا دل کے اتحاد سے کمشنر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا کر منظور کیا جائے گا ۔وہیں شیخ رشید نے کہا کہ آج مالیگاؤں کے کمشنر ترمبک دیپک کاسار نے میرے مکان پر حاضری لگائی، موصوف نے کہا کہ گھر آئے مہمان کو عزت دینا ہمارا اسلامی وطیرہ رہا ہے ہم نے کمشنر کی چائے پانی سے مہمان نوازی کی تب کمشنر نے کہا کہ صاحب میں خود سے میرا ٹرانسفر کروالیتا ہوں تب ہم نے اسے کہا کہ اس معاملہ میں جنرل بورڈ میٹنگ میں ہی فیصلہ ہوگا اور اس سے پہلے آپ جاتے ہیں تو وہ آپکا مسلہ ہے ورنہ ہم تو بدعنوانی کے خلاف تحریک عدم ہر حال میں لاکر آپکو اس شہر سے رخصت کرینگے ۔وہیں شیخ رشید نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین کے سابق اسٹینڈنگ چیئرمین نے گاندھی نگر علاقہ میں غیر قانونی طریقے سے شاپنگ سینٹر بنا کر لوگوں کو بھاڑے پر دیا ہے جوکہ کارپوریشن کی ملکیت کا غیر قانونی استعمال ہے اور اس میں بھی بدعنوانی کی گئی ہے اسکے خلاف ہم نے قانونی طور پر کارروائی کرنے کے لئے تحریری کارروائی شروع کردی ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ میں نے جنتا دل والوں کو بھی بولا کہ اب تمھیں اس شاپنگ سینٹر معاملہ میں بدعنوانی نظر نہیں آتی ہے کیا؟ اس پر بھیونڈی کارپوریشن کا ساتھ دینا چاہیے ۔شیخ رشید نے کہا کہ آنے والی جمعرات کو اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ ہونگی اور اس میں واٹر گریس کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کی تجویز کو منظوری دی جائے گی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر واٹر گریس کمپنی کورٹ جاتی ہے تو ہم بھی کورٹ میں مکمل تیاری سے اپنی دلیل پیش کرینگے ۔اس پریس کانفرنس میں شیخ رشید اور میئر طاہرہ شیخ نے کمشنر کے آرڈر کی کاپی اور جو ٹہراؤ نہیں بھیجا گیا ہے اسکی کاپی بھی اخباری نمائندوں کو دی ۔

                       (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے