ٹیبلیٹ ، موبائل اور ٹیلی ویژن کنکشن کے ذریعہ طلباء کو تعلیم دینے کا فیصلہ : کلکٹر سورج ماندھڑے
ناسک ضلع میں 24 گھنٹے پہلی تا ساتویں جماعت کے نصاب کو نشر کیا جائے گا، کیبل آپریٹرز اور ضلع پریشد کے مابین میٹنگ ، ایجوکیشن کمیٹی کی تشکیل
کلکٹر کی بیٹی کے سالگِرہ پر 3 ٹیبلیٹ اور 9 پین ڈرائیوز چیف ایگزیکٹو آفیسر لینا بنسوڑ کے حوالے
ناسک :5 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہر سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں۔ محکمہ تعلیم اس بات کی پوری کوشش کر رہا ہے کہ طلبا کو تعلیم میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو سکے ۔ اس ضمن میں ناسک ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے کی زیرصدارت ایک میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ تعلیم میں جدیدیت کو شامل کیا جائے اور ٹیلی-ویژن کے ذریعہ طلباء تک تعلیم کے اسباق کو پہنچانے میں وسعت دی جائے۔
اس میٹنگ میں ضلع پریشد کی چیف ایکزیکیٹو آفیسر لینا بنسوڑ ، ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) ویشالی زنکر ، ایجوکیشن آفیسر (پرائمری) راجیو مھاسکر ، ڈین چینل کے منیجر روہت ارولے اور ضلع کے مختلف کیبل آپریٹرز کے نمائندے موجود تھے۔
اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے کہا کہ ضلع پریشد کا محکمہ تعلیم دیہی علاقوں میں بچوں کو آن لائن تعلیم کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ اس کے لئے طلباء میں سماجی افراد اور مختلف تنظیموں کے ذریعہ ٹیبلٹ اور موبائل سیٹ بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے اگلے مرحلے کے طور پر ٹیلی ویژن کے ذریعہ تعلیم فراہم کرنے کے لئے ایک جدید اقدام شروع کرنے کا خیال آیا جس کی ضلع میں کیبل آپریٹرز نے پذیرائی کی ہے۔ اس میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ماضی میں ضلع پریشد کے ذریعہ تیار کردہ نصاب اور ملٹی میڈیا مواد کو ضلع میں کیبل آپریٹرز کے ساتھ مل کر ٹیلیویژن کے ذریعہ دن میں 24 گھنٹے ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ سب سے پہلے تو تعلیمی سال میں جماعت اول سے ہشتم کے بچوں پر غور کیا جائے گا اور ضلعی پریشد کی سطح پر محکمہ تعلیم کے ماہرین کی کمیٹی تشکیل دے کر مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔
اساتذہ کو چاہئے کہ وہ اس اقدام کے متعلق زیادہ سے زیادہ طلباء تک تعلیم دینے کے لئے سوشل میڈیا کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ اسی کے ساتھ اگر کسی وجہ سے طلباء اس مخصوص مدت کے لئے کلاس میں شریک نہیں ہوسکتے ہیں تو نصاب کی تیار شدہ فلم کو یوٹیوب پر اپلوڈ کیا جاسکتا ہے اور مستقل طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ایسی درخواست بھی سورج مانڈھرے نے کی ہے ۔
ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لینا بنسوڑ نے اس مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے اس اقدام کے لئے درکار تمام معلومات ضلع پریشد کے محکمہ تعلیم سے فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس میٹنگ میں شامل اساتذہ نے بتایا کہ پہلے سے بنائی گئی فلم کو بھی اسی مقصد کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ تعلیم کی ذمہ داری ضلع پریشد آفیسر کو سونپ دی جائے گی اور کیبل آپریٹرز کے ساتھ مل کر اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی جائے گی ۔
اس موقع پر ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے اپنی بیٹی اسمیتا کی سالگرہ کے موقع پر 3 ٹیبلیٹ اور 9 پین ڈرائیوز ضلع پریشد کی چیف ایگزیکٹو آفیسر لینا بنسوڑ کو پیش کیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com