ضلع بھر میں آل آؤٹ آپریشن کیا جائے گا ؛گٹکا اور دیگر نشیلی اشیاء کے کاروبار پر پولس کی نظر، نوکری کے نام پر عوام کو لوٹنے والوں پر قانونی کارروائی ہوگی


ضلع بھر میں آل آؤٹ آپریشن کیا جائے گا؛گٹکا اور دیگر نشیلی اشیاء کے کاروبار پر پولس کی نظر

نوکری کے نام پر عوام کو لوٹنے والوں پر قانونی کارروائی ہوگی

انسپکٹر جنرل آف ڈاکٹر پولس پرتاپ چندرا کا شہر دورہ و پریس کانفرنس سے مخطابت


مالیگاؤں :4 اکتوبر (نامہ نگار) مالیگاؤں سمیت ناسک ضلع میں قانون و انتظامیہ کی پاسداری کو عملی جامہ پہنانے اور لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے ناسک ضلع رینک کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر پرتاپ چندرا دگھاؤکر نے آج مالیگاؤں شہر کا دورہ کیا اس موقع پر موصوف نے پولیس کنٹرول روم کے سنسواد ہال میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں غیر قانونی کاروبار کو چلنے نہیں دیا جاۓ گا خاص طور پر انہوں نے گٹکا اور دیگر نشیلی اشیاء کی فروخت پر سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا ،موصوف نے کہا کہ کسانوں کے چیک باونس معاملہ میں وکیل حضرات مفت میں انکا کیس حل کرنے کی کوشش کریں ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک پولس کے پندرہ جوانوں کو تعینات کیا جائے گا ۔ناسک ضلع میں ایک دن کا آل آؤٹ آپریشن کیا جائے گا جس میں پولس اسٹیشنوں کے باہر فیلڈ پر پولس جوان گھوم گھوم کر کارروائی کریں گے ۔اسی طرح انہوں نے کہا کہ میرا خاندان میری ذمہ داری مہم میں ہر شہری کو حصہ لینا ہے تاکہ کورونا کا خاتمہ ہوسکے ۔آئے جی نے مالیگاؤں کی عوام اور لیڈران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کورونا کے خاتمہ میں سرکار اور پولس انتظامیہ کی ہر اپیل کو قبول کیا اور قانون کی بالا دستی کو قائم رکھا ۔شہر میں بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت پر انہوں نے کہا کہ انکے لئے ایک وقت متعین کیا جائے گا اور راستوں پر ٹریفک کرنے والوں پر کارروائی کی جائے گی ۔وہیں چور اچکے پر پولس کی گہری نظر رہیگی ۔قانون کے خلاف کام کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔جلوس عید میلاد پر انہوں نے کہا کہ سرکار کی گائیڈ لائن کے بعد کوئی فیصلہ لیا جائے گا ۔سائبر کرائم سیل سے شہر بھر میں کام کیا جائے گا اور اسکا فائدہ پورے پانچ ضلع کو پہنچایا جائے گا ۔بے روزگاروں سے نوکری کے نام پر لوٹ کھسوٹ کرنے والوں پر پولس ضروری قانونی کارروائی کرنے تیار ہیں ۔اسکول کالج کے اطراف میں گٹکا اور دیگر نشیلی ادویات کے فروخت پر پابندی عائد ہیں ان پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ میرا آفس عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت کھلا ہے ۔عوام بلا جھجھک اپنے مسائل پیش کرسکتے ہیں ۔اس پریس کانفرنس میں ایڈیشنل ایس پی سندیپ گھگے ،ناسک ضلع ایس پی اور مالیگاؤں پولس انتظامیہ کے ذمہ دار آفیسران موجود تھے ۔

                     (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے