کمشنر نے واٹر گریس کمپنی کا ٹھیکہ رد کردیا ،جنتادل اور مہا گٹھ بندھن کو ملی کامیابی:مستقیم احمد


کمشنر نے واٹر گریس کمپنی کا ٹھیکہ رد کردیا ،جنتادل اور مہا گٹھ بندھن کو ملی کامیابی:مستقیم احمد

کمشنر کے خلاف برسر اقتدار کی تحریک عدم اعتماد کو حمایت دینے مہا گٹھ بندھن تیار لیکن......، 

مالیگاؤں : 4 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن میں جاری 2013 سے واٹر گریس کمپنی کے ٹھیکہ پر ہمیں اعتراض تھا اور اسکے لئے ہم نے 2015 میں بلند اقبال کی سرپرستی میں اس کا اعتراض داخل کروایا جسکا جواب 2018 میں بلند اقبال کی شکایت پر جانچ رپورٹ کا احوال آیا اور مارچ 2019 میں اس پر کارروائی کا آغاز ہوا اور فروری میں اسے رد کرنے کی منظوری دی گئی اسطرح کا اظہار آج اردو میڈیا سینٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے جنتادل کے سیکرٹری مسقیم احمد ڈگنیٹی نے کیا ۔موصوف نے کہا کہ 2013 میں کانگریس پارٹی کی میئر طاہرہ شیخ نے دگڑو آئل مل میں واٹر گریس کا ٹھیکہ دئے جانے کے بعد گاڑیوں کا افتتاح کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ان سات سالوں میں واٹر گریس کمپنی نے کوئی خاص صاف صفائی کا کام شہر میں نہیں کیا ہے متعدد بار شکایات دینے کے بعد بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔واٹر گریس کمپنی کو یومیہ لاکھوں روپے کا بل دیا جاتا رہا ہے جو کہ ایک قسم کی بدعنوانی کی کوشش تھی اور آج واٹرگریس پر بدعنوانی کا سمبال لگ گیا ہے ۔مستقیم احمد نے بتایا کہ اس سلسلے میں جولائی ماہ میں ہم نے کارپوریشن کمشنر ترمبک دیپک کاسار سے ملاقات کی اور ٹھیکہ رد کرنے کا مطالبہ کیا اور بلا آخر واٹر گریس کمپنی کا ٹھیکہ رد کردیا گیا ہے اس پر ہم شہریان جو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہیں واٹر گریس کا ٹہراؤ رد کرنے کی سفارش حکومت کو روانہ کردی ہے اور یہ مہا گٹھ بندھن کی بڑی جیت ہے۔ آج اتوار ہونے اور دو روز جمعہ سنیچر کی تعطیل کے باوجود یہ آرڈر کیسے جاری ہوا اور اس پر تاریخ کا اندراج و جاوک نمبر بھی نہیں لکھا ہوا ہے اس بابت پوچھے جانے پر کمشنر کے آرڈر کی ایک کاپی اخباری نمائندوں کو بھی یہاں مستقیم احمد نے دی جس پر تاریخ اور آؤٹ ورڈ نمبر نہ ہونے کا ذکر کیا گیا تب مستقیم احمد نے کہا کہ یہ کمشنر کا لیٹر ہے وہ اس پر تاریخ اور نمبر درج کرینگے ۔اسٹینڈنگ کمیٹی میں جس طرح سے دس سال مزید معیاد بڑھا کر واٹرگریس کمپنی کو ٹھیکہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اس میں بدعنوانی کی بو نظر آتی تو اس سوال پر موصوف نے کہا کہ جو ہوا وہ غلط ہوا ہے ۔ہم ہر غلط کام کے خلاف ہیں ۔کانگریس صدر شیخ رشید کے کمشنر پر 99 فیصد کاموں پر سوالیہ نشان لگا کر تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا ہے اور مہا گٹھ بندھن کو دعوت دی ہے کہ وہ اس بدعنوانی کے خلاف اپنا موقف واضح کریں تو اس پر آپکا کیا موقوف ہے؟ تب موصوف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاملہ میں برسر اقتدار کا ساتھ دینگے شرط یہ ہے کہ انہیں یہ تحریک عدم اعتماد جنرل بورڈ میٹنگ میں لانا ہو گا تب ہم شہر کے حق میں ساتھ دینے تیار ہیں ۔اس میں پریس کانفرنس میں کارپوریٹر اعجاز بیگ ،کارپوریٹر زاہد جمن، رضوان سر، سلیم گڑبڑ، باقی راشن والا، محمد عارف حسین پاپا، انیس مستری، عبدالرحمٰن انصاری وغیرہ موجود تھے۔

                       (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے