تعمیری کاموں میں خرد برد کے خدشات، عوامی خزانہ سے لاکھوں کروڑوں روپے کی لوٹ کھسوٹ کے امکانات 2009 سے تاحال کتنے رجسٹر ٹھیکیداروں نے کام کیا؟کون کونسی مزدور سوسائٹی کو کتنے روپیوں کا ٹھیکہ دیا گیا؟ تفصیل طلب :آصف شیخ

                             (فائل فوٹو)

تعمیری کاموں میں خرد برد کے خدشات، عوامی خزانہ سے لاکھوں کروڑوں روپے کی لوٹ کھسوٹ کے امکانات 

2009 سے تاحال کتنے رجسٹر ٹھیکیداروں نے کام کیا؟کون کونسی مزدور سوسائٹی کو کتنے روپیوں کا ٹھیکہ دیا گیا؟ تفصیل طلب :آصف شیخ


مالیگاؤں :4 اکتوبر (پریس ریلیز ) مالیگاؤں شہر میں ہوئے تعمیری کاموں کی جانچ پڑتال کرنے کے لئے مقامی سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے تہیہ کرلیا ہے کہ اب بدعنوانی کا نام نہاد واویلا مچانے والے اصل بدعنوانوں کو عوام کی عدالت میں بےنقاب کیا جائے اور اس کے لیے موصوف نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن اور پی ڈبلیو ڈی سے ماضی سے تاحال تعمیری کاموں کی تفصیلات طلب کرنے کا مکتوب بھی دے دیا ہے جلدی ان سب معلومات کے حاصل ہوتے ہی شہر میں سنسنی خیر خلاصہ کرنے کا بھی عندیہ شیخ آصف نے دیا ہے۔حاصل تفصیلات کے مطابق آصف شیخ نے تعمیری کاموں میں خرد برد کرتے ہوئے عوامی خزانہ سے لاکھوں کروڑوں روپے کی لوٹ کھسوٹ کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔2009 سے تاحال کتنے رجسٹرڈ ٹھیکیداروں نے کیا کام کیا؟کو سی مزدور سوسائٹی کو کتنے روپیوں کا ٹھیکہ دیا گیا؟ اسکی تفصیلی معلومات بھی طلب کی گئی ہے ۔خیال رہ کہ ان کارپوریشن میں ان دنوں میونسپل کمشنر کی غیر حاضری اور کچرے معاملے میں زیادہ گڑ بڑی چل رہی ہے ۔اس دوران سابق ایم ایل اے آصف شیخ نے میونسپل کارپوریشن سے 2009 سے لے کر آج تک کے کاموں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ موصوف نے اپنے خط کے ذریعے پوچھا کہ اب تک کتنے گورنمنٹ سے رجسٹرڈ ٹھیکیداروں کو کتنے روپے کا کام دیا گیا اور انہیں کتنا بل ادا کیا گیا۔؟ اس کے علاوہ کون کونسی مزدور سوسائٹی کو کارپوریشن کے معرفت کتنے روپیوں کا کام دیا گیا؟ صاف صفائی ،پی ڈبلیو ڈی اور جنرل فنڈ سمیت حکومت کے فنڈ سے انہیں کتنے کام دئے گئے ؟اس معاملے میں موصوف نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کئی مزدور سوسائٹی کے کام اور ان کو ادا کئے گئے بلوں سے آنکھ پھٹی کے پھٹی رہ جائے گی۔ ان تمام ریکارڈ کے سامنے آنے کے بعد اس معاملے میں زبردست کارروائی کی جائے گی ۔ ان معاملات کے علاوہ مالیگاؤں کارپوریشن کے تعلق سے شہر اور سیاسی حلقوں میں بے چینی کے متعلق نمائندے نے آصف شیخ سے ان کا موقف جاننا چاہا۔اس معاملے میں موصوف نے کہا کہ موجودہ کمشنر شہر کیلئے انتہائی گھاتک ثابت ہو رہا ہے ۔ یہ شخص کچھ ٹھیکیداروں کی کمائی اور ذاتی مفاد کے لیے ہی کام کر رہا ہے۔ موصوف نے میونسپل کمشنر پر سنگین الزامات عائد کیا ہے ۔میونسپلٹی کے زمانے میں دوا گولی اسکینڈل ہوا تھا۔اس نقلی دوا گولی کی وجہ سے کئی اموات ہوئی تھی ۔اس وقت جو شخص چیف آفیسر تھا وہ آفیسر موجودہ کمشنر کو گائیڈ لائن کر رہا ہے ۔شہر میں بڑے کرپشن کی تیاری کی جارہی ہے ۔بڑے پیمانے پر مالیگاؤں کارپوریشن کا خزانہ لوٹنے کی منصوبہ بندی ہوچکی ہے ۔ اس معاملے میں موجودہ کمشنر اور دوا گولی اسکینڈل میں ملوث آفیسر  کی کال ریکارڈ کی جانچ کی گئی تو سنسنی خیز انکشاف ہو گا اور کئی خطرناک سازشیں بے نقاب ہو جائینگی ۔شہر میں ان دنوں کرپشن،  بدعنوانی کے معاملے میں اینٹی کرپشن محکمہ کی  ایک ٹیم  جانچ کے لیے آئی تھی ۔شہر میں جلد ہی کئی کرپشن کے معاملات اجاگر ہونگے۔

                         (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے