ناکام آمدار، ڈنڈی مار آمدار کے نعروں کے بیچ شہر بھر میں کالے رنگ کے غبارے ہوا میں لہرائے گئے، ایم ایل اے کی ایک سالہ کارکردگی مایوس کن
مالیگاؤں : 24 اکتوبر (پریس ریلیز )آج 24 اکتوبر کو دوپہر تین بجے سے شام چھ بجے تک شہر بھر کے مختلف مقامات پر کانگریس ورکر اور کارپوریٹرس نے مجلس ایم ایم ایل اے کی کارکردگی سے مایوس ہوکر ناکام آمدار اور ڈنڈی مار آمدار کے نعروں کے ساتھ کالے رنگ کے غبارے ہوا میں لہرایا اور یہ پیغام دیا کہ شہر کا ایم ایل اے ہر محاذ پر ناکام ہوا، ایوان اسمبلی سے غیر حاضر رہا اور شہر کے میں کسی بھی طرح کے عوامی و فلاحی کاموں کی انجام دہی میں میں ناکام رہا ہے ۔ ایم ایل اے کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کرنے والے کانگریس ورکروں نے کہا کہ آج سے ایک سال قبل شہر مالیگاؤں سے مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کامیابی حاصل کی، بڑے بڑے وعدے کئے لیکن ایک سال کا عرصہ مکمل ہونے کے بعد بھی شہر بھر میں کوئی تعمیری کام نہیں کیا جاسکا اور نہ ہی کوئی تعمیری پرپوزول داخل کیا گیا اسی طرح ایم ایل اے نے مسلمانوں کی نمائندگی کسی بھی طرح نہیں کی ہے جس سے شہریان کا تعلیمی، تعمیری اور فلاحی نقصان ہوا ہے۔شہر آج تعمیر و ترقی سے محروم ہوگیا ہے، ایم ایل اے نے جذبات کا سہارا لیکر شہر کو گمراہ کیا ہے۔اسطرح کی اطلاع کانگریس ذرائع نے دی
اور بتایا کہ کانگریس ورکرس اور کارپوریٹرس نے شہر کے مختلف مقامات پر کالے رنگ کے غبارے احتجاجاً ہوا میں لہرایا آور اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ۔جن علاقوں میں کالے غبارے لہرائے گئے ان میں سلام چاچا روڈ، کمال پورہ قطب ہوٹل، عائشہ نگر چوک ،کسمبا روڈ ،بس اسٹینڈ کے پاس آگرہ روڈ ،جعفریہ نگر روڈ، گلشیر نگر ڈپو روڈ ،سیلانی چوک ،خیابان نشاط چوک ،قدوائی روڈ ،مشاورت چوک، بھکو چوک ،سلیمانی چوک، فتح میدان، ہزار کھولی، مندی نگر 60 فٹی روڈ تاج ہوٹل سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں غبار کے ساتھ ساتھ تھرما کول کے بینر پر ناکام ایم ایل اے، ڈنڈی مار ایم ایل اے ،تعمیری کام نہ کرنے والا ایم ایل اے، بنکروں کی نمائندگی نہ کرنے والا ایم ایل اے، طلبا کہ مدد نہ کرنے والا ایم ایل اے، غریبوں ، مزدوروں اور بزرگوں کے مسائل حل نہ کرنے والا ناکام ایم ایم ایل اے کے جملوں سے پُر تختیوں کو بھی ہوا میں لہرایا ۔اس موقع پر کانگریس ورکرس نے موجودہ ایم ایل اے کے خلاف جم کر نعرے بازی کی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com