ووٹر لسٹ میں شامل جعلی ناموں کو حذف کیا جائے، آج پھر 71 سو ڈپلیکیٹ ووٹرس کی یادداشت پیش، تعداد پہنچی 30ہزار کے پار


ووٹر لسٹ میں شامل جعلی ناموں کو حذف کیا جائے، آج پھر 71 سو ڈپلیکیٹ ووٹرس کی یادداشت پیش، تعداد پہنچی 30ہزار کے پار


مالیگاؤں :23 اکتوبر (پریس ریلیز) آج دسویں مرتبہ بوگس ووٹوں کی فہرست پرانت آفیسر کو پیش کرتے ہوئے شیخ آصف نے 71 سو 87 جعلی ووٹر کی لسٹ سونپی ہے ۔اس سے قبل بھی 23 ہزار 600 ووٹرس کی یادداشت پرانت آفیسر دی گئی تھی ۔اسطرح کل 30 ہزار 7سو 87 ووٹرس کی یادداشت دی جاچکی ہے ۔اس ضمن میں شیخ آصف نے الیکشن محکمہ سے کہا کہ ہم یہ ثبوت پیش کررہے ہیں کہ 4، پانچ اور چھ جگہیں ایک ہی فرد کی ووٹ ووٹر لسٹ میں درج ہیں۔شیخ آصف نے کہا کہ اگر مالیگاؤں شہر کے بی ایل او ایمانداری کے ساتھ اپنا فرض ادا کرتے ہیں تو یہ جعلی ووٹ شامل نہیں ہوتی ۔اس لئے ان ثبوتوں کی روشنی میں جعلی اور نئے نام کو غلط طریقے سے شامل کرکے جمہوریت کا گلہ گھونٹے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ ایسا  لگتا ہے کہ آج تک الیکشن محکمہ نے خاطر خواہ اپنے دفتر سے کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔  آپ سے دوبارہ گزارش ہے کہ جعلی ووٹوں کی فہرست فوری طور پر منسوخ کریں جو ہم آپ کو ثبوت کے ساتھ دے رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ رائے دہندگان کا نام اور پتہ جس کا نام آدھار کارڈ یا مکان کا پتہ اور پٹی نمبر سے ملتا جلتا ہو ، اسے حقیقی ووٹ سمجھا جائے اور کسی دوسرے ، تیسرے یا چوتھی جگہ پر درج ووٹرس کے  ناموں کو فوری طور پر منسوخ کردیا جائے۔ آن لائن سینٹر جہاں سے شناختی کارڈ میں بوگس نام شامل ہوئے ہیں۔  ایسے مراکز کی تلاش کی جانی چاہئے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔  تاہم مذکورہ شواہد کے ساتھ کی گئی شکایت کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔ شیخ آصف نے کہا کہ یہ بھی نوٹ کریں کہ اگر انصاف نہیں کیا گیا تو بصورت دیگر ہمیں سڑکوں پر نکل کر جمہوریت کو بچانے کے لئے احتجاج کرنا پڑے گا۔اس وفد میں شیخ آصف کے ساتھ عبدالقیوم ایس سی او، ایوب خان، بابو ممبر وغیرہ موجود تھے ۔

                       (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے