راج بھون کا وقار برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو واپس بلائیں مودی ۔شاہ : شیو سینا
ممبئی۔16 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ تازہ خبروں کے مطابق شیوسینا نے جمعرات کو کہا کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ راج بھون کا وقار برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو واپس بلا لینا چاہئے ۔ پارٹی اپنے اخبار سامنا میں لکھے ایک داریے میں نے 78 سالہ کوشیاری پر زوردار حملہ بولاہے ۔گورنر نے پوجا پاٹھ کے لئے مذہبی مقامات کھولنے کے لئے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو ایک خط لکھا تھا اور پوچھا تھا کہ کیا شیوسینا قائدین اچانک سیکولر ہوگئے ہیں۔ اداریہ میں کہا گیا کہ بی جے پی کا اس معاملے پر پردہ فاش ہو گیا ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ گورنر کی مدد سے مہاراشٹر حکومت پر حملہ کرنا اپوزیشن پارٹی کو مہنگا پڑ گیا۔آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ کووڈ- 19 کے سکیورٹی پروٹوکول کی سختی سے پابندی کے ساتھ ریستوران کھول دیئے گئے ہیں ، لیکن ، مندر کھولنے پر بھیڑ ہوگی ۔
اگر بی جے پی چاہتی ہے کہ مندروں کو دوبارہ کھولا جائے ، تو اس کے لئے ایک قومی پالیسی ہونی چاہئے۔ پارٹی نے کہا کہ ملک میں بہت سے اہم مندر بند ہیں۔ اداریہ میں ، کوشیاری کے خط پر چیف منسٹر کے ردعمل کو صحیح ٹھہراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مندروں کے دیوی دیوتاؤں نے بھی خوشی سے گھنٹیاں بجائی ہوگی ۔ اداریے میں کہا گیا تھا کہ یہ گھنٹیوں کی آواز وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ شاہ تک پہنچی ہی ہوں گی ، تب وہ راج بھون کا وقار برقرار رکھنے کے لئے گورنر کو واپس بلا لیں گے۔ کوشیاری اور ٹھاکرے کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے ۔دراصل ، گورنر نے کورونا وائرس کی وجہ سے بدن مذہبی مقامات کو کھولنے کے لئے وزیراعلیٰ کو ایک خط لکھا تھا اور پوچھا کہ کیا وہ اچانک سیکولر ہوگئے ہیں۔ ٹھاکرے نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کوشیاری کی پوجا پاٹھ کے مقامات کھولنے کی درخواست پر غور کریں گے لیکن میرے ہندوتوا کے لئے مجھے گورنر کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ اسی دوران ، بی جے پی کارکنوں نے ریاست کے مختلف شہروں میں مندروں کے باہر انہیں کھولنے کے لئے مظاہرہ کیا تھا ۔ این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے بھی وزیر اعلیٰ اور گورنر کے مابین جھگڑے میں کودتے ہوئے وزیر اعظم مودی کو کوشیاری کے خط میں استعمال ہونے والی غیر متناسب زبان کے بارے میں خط لکھ کر حیرت کا اظہار کیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com