نئے ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے لیا چارج ،تہواروں کے پیش نظر شہر میں امن امان کی برقراری کے لئے پولس کا روٹ مارچ ‏

نئے ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے لیا چارج ،تہواروں کے پیش نظر شہر میں امن امان کی برقراری کے لئے پولس کا روٹ مارچ 


مالیگاؤں :15 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس مالیگاؤں چندرکانت کھنڈوی کی سربراہی میں روٹ مارچ کیا گیا ۔موصوف نے آج ہی چارج سنبھالا اور اپنے عہدے کا جائزہ لیا ۔شہر میں منعقد ہونے والے تہواروں کو پرامن طریقے سے منانے اور شہر میں امن وامان برقرار رکھنے کے پیش نظر پولس نے کنٹرول روم ، مالیگاؤں ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر مجسمہ، قداوئی روڈ - پیری چوک - محمد علی روڈ - بھککو چوک - انجمن چوک - شاستری چوک - پانچ قندیہ- شیواجی  ٹاؤن ہال - شنی مندر - رام سیتو پل - سمکسیر سے ہوتے ہوئے ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر پل، کنٹرول روم  تک روٹ مارچ کیا ۔  روٹ مارچ میں  شہر کے نئے ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھنڈوی ، شری منگیش چوان ، سب ڈویژنل پولیس آفیسر ، کیمپ کے ساتھ ساتھ سٹی اور کیمپ سب ڈویژن کے پولیس انچارج -شامل تھے ۔اس روٹ مارچ میں 08 ، 08 پولیس اہلکاروں کی بٹالین - 40 ، آر.  سی  پی۔  پلاٹون کے کل 60 اہلکاروں اور پولس افسران نے اسلحہ ، سازوسامان کے ساتھ روٹ مارچ پرکیا ہے ۔اسطرح کی پریس ریلیز پولس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کی گئی  ہے۔
                        (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے