سابق صدر بلدیہ دھننجئے تونگار کا گلا ریت کر قتل، ملزم نے پولس اسٹیشن پہنچ کر از خود گرفتاری پیش کردی ‏

سابق صدر بلدیہ دھننجئے تونگار کا گلا ریت کر قتل، ملزم نے پولس اسٹیشن پہنچ کر از خود گرفتاری پیش کردی 

ناسک : 22 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) تریمبکیشور کے سابق صدر بلدیہ دھننجئے یادو راؤ تونگار پر مقامی نوجوان نے چاقو سے حملہ کردیا۔ دن  کی روشنی میں پیش آنے والے اس واقعے نے ضلع میں ہلچل مچا دی ہے۔ قتل کے بعد قاتل خود پولس اسٹیشن میں حاضر ہوا۔
اطلاع کے مطابق دھننجئے تونگار کو اس وقت ایک فون آیا جب تونگار کے بڑے بھائی شیکھر کی 12 ویں برسی کی رسم انجام دی جارہی تھی ۔فون آنے پر تونگار  اہلیہ ڈیم پہنچ گئے۔ جہاں ایک نوجوان  پہلے سے ہی گھات لگائے بیٹھا ہوا تھا، اس نے تونگار کے گلے میں چھرا مارتے ہوئے زور دار وار کیا ۔ جس کے سبب دھننجے کی گردن سے تیز رفتاری سے خون بہنے لگا اور تونگار نے جائے حادثہ پر ہی دم توڑ دیا ۔اس واقعے کے بعد ملزم نے  سیدھے پولس اسٹیشن کا رخ کرتے ہوئے از خود گرفتاری پیش کردی ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی دیہاتی موقع پر پہنچ گئے۔

دھننجئے یادو راؤ تونگار نے دو بار تریمبکیشور کے صدر بلدیہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں

ابتدا میں کانگریس میں رہنے والے تونگار شیوسینا میں شامل ہوگئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا۔ وہ فی الحال سیاست میں سرگرم نہیں تھے ۔ انہوں نے دو بار تریمبکیشور کے صدر بلدیہ کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں۔
                     (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے