( مقتول امینہ بانو)
مالیگاؤں : علی باغ میں بچوں کے معمولی تنازعہ پر عورتوں کے بیچ جھگڑا، ایک خاتون کا قتل ، 4 خواتین پولس حراست میں
مالیگاؤں :18 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ)مالیگاؤں شہر میں ان دنوں کرائم میں حد درجہ اِضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔اطلاع کے مطابق نجمہ آباد علاقے سے متصل سروے نمبر 173/1/2 علی باغ گلی نمبر 4 میں سنیچر کی شب 8 بجے کے قریب بچوں کے معمولی تنازعہ پر جھگڑا ہوگیا ۔جس میں ایک خاتون کی جائے واردات پر ہی موت واقع ہوگئی ۔ تفصیل کے مطابق چار خواتین نے 4 بچوں کی ماں امینہ بانو عبدالستار سے مارپیٹ کرتے ہوئے اسکا گلا دبا کر قتل کر دیا ۔مقتول خاتون کی گلی کے کچھ افراد نے بتایا کہ انکے چھوٹے بیٹے کے مکان کے سامنے رہائش پذیر خاتون کے بچے سے جھگڑا ہوا جس کے بعد مقتول امینہ نامی خاتون اپنے ہی بچے کو جھگڑا کرنے پر مار رہی تھی کے اسی دوران سامنے والے مکان میں رہائش پذیر خواتین نے آکر امینہ بانو کو مارنا شروع کیا اور پٹری ، پائپ سے مارتے ہوئے ایک خاتون نے امینہ کا گلا دبا دیا جس کے سبب خاتون کی موت واقع ہوگئی ، قتل کی واردات پیش آتے ہی مقامی افراد نے پوارواڑی پولس کو اطلاع دی ۔فوری طور پر پولس سب انسپکٹر کالے ، اے پی آئے شکیل شیخ ، پی ایس آئے ناظم شیخ و پوار واڑی پولس عملہ نے پہونچ کر ہجوم کو ہٹاتے ہوئے لاش سول اسپتال روانہ کر چاروں ملزم خواتین کو حراست میں لے لیا ۔نمائندہ کو شوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن نے بتایا کے واردات کی اطلاع ملنے کے بعد ہم نے موقع واردات پر پہونچ کر خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال میں روانہ کیا ۔ معاملہ قتل کا ہے اس لئے پوسٹ مارٹم کیلئے خاتون ڈاکٹر ضروری ہے مقتول خاتون کا پوسٹ مارٹم صبح کئے جانے کی اطلاع دی گئی ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد صبح میں لاش اہل خانہ کے سپرد کر دی جاۓ گی ، تادم تحریر قتل کی تفتیش کررہے پی ایس آئے نظم شیخ نے بتایا کے ابھی گناہ رجسٹر کرنے کی کاروائی جاری ہے ہم نے چاروں خواتین کو حراست میں لے لیا ہے ۔وہیں شفیق اینٹی کرپشن و لوک ہت تنظیم رونق آباد نے شہریان سے اپیل کی ہے کے وہ بچوں کے چھوٹے چھوٹے معاملوں میں آپس میں نہ الجھے بلکی اپنے بچوں کو ہی سمجھا بجھا کر الگ کردے ، آج ایک چھوٹی سی بات کو لیکر ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی جس کی وجہ سے انکے چار بچے ماں سے محروم ہوگئے جو ہمارے لئے اور اس شہر کے لئے افسوس ناک بات ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com