پوارواڑی انصار سائزنگ کے پاس فائرنگ ،ایک شخص زخمی، نامعلوم افراد پر مقدمہ درج، پولس انتظامیہ کے لئے غنڈہ عناصر کی دھما چوکڑی لمحہ فکریہ

پوارواڑی انصار سائزنگ کے پاس فائرنگ ،ایک شخص زخمی، نامعلوم افراد پر مقدمہ درج، پولس انتظامیہ کے لئے غنڈہ عناصر کی دھما چوکڑی لمحہ فکریہ


مالیگاؤں : 17 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کے پوار واڑی علاقہ کے مین روڈ پر جاری انصار سائزنگ کی دیوار سے لگ کر خان ہوٹل کے سامنے بھارت مائل اسٹور کے بازو میں سروے نمبر 104 میں کل شام ساڑھے 5 بجے کے درمیان 2 موٹر سائیکل پر سوار ہوکر آئے 4 نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اس فائرنگ میں غفران کیبل والا نامی شخص زخمی ہوگیا ہے ۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پوار واڑی پولس نے جائے حادثہ پر فوری حاضری لگائی، تفصیلات کے مطابق شام کے وقت نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ راہ فرار اختیار کی ہے جن کی تلاش پولیس کررہی ہے ، اس فائرنگ میں غفران کیبل والا کے ہاتھ کی کوہنی پر گولی لگی ہے جسے بغرض علاج زخمی حالت میں سول اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں سے اسے ایک نجی اسپتال میں ریفر کیا گیا ہے ، زخمی غفران کیبل والے نے پولیس کو اپنے بیان میں کسی مدثر نامی شخص کا نام بتایا ہے ، واردات کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پولس انسپکٹر پاریکر اور پوار واڑی پولس نے حاضری لگاتے ہوئے جائزہ و پنچنامہ کیا ۔ 
اس معاملہ میں شہر ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی نے بھی حالات کا جائزہ لیا اور قانون و انتظامیہ کی بالا دستی کو قائم رکھنے کے اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی۔ یہ جان لیوا حملہ کن باتوں اور رنجش کو لیکر کیا گیا ہے اسکی تحقیقات پولیس کررہی ہے ۔ شہر میں آئے دن غنڈہ عناصر کے ذریئے خطرناک ہتھیار کا دن دھاڑے استعمال کئے جانے سے عوام میں خوف و دہشت کا ماحول بنا ہوا ہے ، شہر میں کتا گولی ، پینسڈل و دیگر نشہ آور اشیاء کا استعمال کر عوام میں دہشت پیدا کرنے کا کام جاری ہے جس پر محکمہ پولیس کی جانب سے وقتا فوقتاً قدغن لگانے کی کوشش کی گئی لیکن حالات کچھ دنوں میں جوں کے توں ہو جاتے ہیں ۔دلچسپ بات یہ رہی کہ آج ناسک ضلع دیہی پولس سپرنٹنڈنٹ سچن پاٹل نے مالیگاؤں کا دورہ کیا جہاں ضلع ایس پی سچن پاٹل نے پولس کنٹرول روم میں منعقدہ امن کمیٹی کی میٹنگ سے قانون و انتظامیہ کی بحالی اور لاء اینڈ آرڈر کی برقراری کے لئے پولس کے کردار اور عوامی تعاون کی طلبگاری پر خطاب کیا ۔ آج شہر میں غنڈہ عناصر کی بڑھتی ہوئی دہشت پولس کے لئے ایک چیلنج بن گیا ہے جسے پولس انتظامیہ پوری طرح حل کرنے کے لئے تیار ہیں ، اس اقدام قتل کے معاملے میں پوارواڑی پولیس نے گناہ رجسٹر نمبر 110/020 قلم 307 آرم ایکٹ 3/25 , 324 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے دیگر تحقیقات اے پی آئے کالے کررہے ہیں ۔

                          (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے