میاں بیوی نے تین بچوں سمیت پانی میں کود کر جان گنوا دی، ایک کنبہ کے پانچ افراد کی خودکشی سے ضلع بھر میں ہلچل
مالیگاؤں :3 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) پروین ویلامشیتور نے اپنی اہلیہ اور دو بیٹیاں اور ایک بیٹے کے ساتھ اپنی جان دے دی ۔اسےخبر سے پورے ضلع میں ہلچل مچ گئی ہے ۔اطلاع کے مطابق طویل عرصے سے چل رہے املاک تنازعہ کے بعد منگل کو سہاسرا کُنڈ آبشار میں کود کر میاں بیوی اور تین بچوں نے ایکساتھ خودکشی کرلی۔جمعرات کو جب پروین کی نعش پانی میں اوپر نظر آئی تب یہ واقعہ سامنے آیا۔قیاس کیا جارہا ہے کہ املاک کے تنازعہ پر پورے خاندان نے خودکشی کرلی ہے۔اس واقعہ کی تصدیق ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس وجئے پوار نے کی ہے ۔ اس واقعہ نے پورے ضلع میں ہلچل مچا دی۔ بھگوان راؤ ولامشیتور کاونکر ، جو ہدگاؤں تعلقہ کے کا روانہ دیہات کا رہنے والا ہے اور اسکی کرانہ کی کی دکان ہے۔پچھلے کچھ دنوں سے ، ان کے دونوں بچوں کے درمیان جائیداد کو لیکر تنازعہ ہوا ۔اس تنازعہ کی وجہ سے اس کا کرانہ اسٹور آٹھ دن سے بند تھی ۔اس درمیان اس کے لواحقین نے ثالثی کی کوشش کی۔لیکن ان کی املاک کا تنازعہ بڑھ گیا تھا۔ پولس تفصیلات کے مطابق منگل کے دن پروین کاونکر (42) ، اس کی اہلیہ اشوینی (38) ، سب سے بڑی بیٹی سیجل (20) ، سب سے چھوٹی بیٹی سمیکشا (14) اور بیٹا ردیش (13) سب یہ کہتے ہوئے گھر سے چلے گئے کہ وہ ناندیڑ جارہے ہیں۔ تاہم وہ کرایہ کی ٹیکسی میں براہ راست سہاسٹرکنڈ آبشار پہنچ گئے اور اسی دن ان پانچوں افراد نے آبشار میں چھلانگ لگائی اور اپنی زندگی کا خاتمہ کیا سہاسٹرکنڈ آبشار ایوت محل اور ناندیڈ کی سرحد پر واقع ہے۔پروین کی لاش ازلا پور ، اشونی اور ردھیش کی لاش دراڑی میں ملی۔ سیجل اور سمیکشا کی لاشیں تاحال نہیں مل پائی ہیں اور پولیس ان کی تلاش کر رہی ہے۔سیجل بی ڈی ایس کی تعلیم حاصل کررہی تھی۔
......................................................................
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com