مالیگاؤں مہا نگر ضلع کانگریس کے ترجمانوں پر مشتمل باڈی تحلیل، شہری صدر شیخ رشید کا فیصلہ،میڈیا بیانات کا اختیار ترجمانوں سے ختم کئے گئے ، نئے انتخابات تک کانگریس صدر کے بیان کو ہی اہمیت
مالیگاؤں :13 ستمبر (پریس ریلیز) اسمبلی الیکشن کے بعد سے اب تک شہر کے سیاسی حالات اور مالیگاؤں کارپوریشن الیکشن کے پیش نظر مالیگاؤں مہا نگر ضلع کانگریس کے صدر شیخ رشید نے فیصلہ لیا ہے کہ پارٹی کے کام کاج اور پارٹی کی فلاحی و عوامی خدمات اور بیانات کو میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچانے کے لئے ترجمان کا عہدہ بہت اہمیت کا حامل ہوا کرتا ہے اور اسی کو مضبوط بنانے کے لئے اس ترجمان کے عہدہ میں معمولی سا ردوبدل کیا جائے گا تب تک کے لئے شہر کانگریس پارٹی کے تمام ترجمان کو انکے عہدے سے برخاست کیا جاتا ہے اور ترجمان پر مشتمل باڈی کو تحلیل کیا جاتا ہے اسطرح کا ایک پریس اعلامیہ شیخ رشید نے جاری کیا ہے ۔موصوف نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کانگریس کے پانچ ترجمان ہوا کرتے ہیں اور ان پانچوں ترجمان کو عہدوں سے ہٹا کر ترجمانوں کی باڈی کو تحلیل کیا جارہا ہے ۔جلد ہی پارٹی سطح پر از سر نو ترجمان کا انتخاب کیا جائے گا اور ترجمان کی فہرست میں نئے پرانے ممبران کی قابلیت کو دیکھتے ہوئے فیصلہ لیا جائے گا ۔شیخ رشید نے کانگریس کے تمام ترجمان کو اس خبر کے ذریعہ اطلاع دی ہے اور کہا کہ اب میڈیا، اخبارات ۔سوشل میڈیا یا میں کانگریس پارٹی کی جانب سے بیانات دینے سے پرہیز کریں ۔جب تک نئے ترجمانوں کا انتخاب نہیں کیا جاتا تب تک جو بھی بیانات میڈیا میں شائع ہونگے وہ تمام بیانات شیخ رشید کی جانب سے ہی ہونگے میڈیا کو بھی اس بات کا خیال رکھنا ہوگا ۔شیخ رشید کی جانب سے موصول ہونے والے ہی بیانات کو میڈیا شائع کریں اسطرح کی اپیل بھی شیخ رشید صدر کانگریس مالیگاؤں نے کی ہے ۔
.............................................................
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com