مالیگاؤں کارپوریشن میں ہوا کچرا گھوٹالہ ؛ اسٹینڈنگ چیئرمین اور کمشنر کی ملی بھگت سے واٹر گریس کمپنی کو دس سال کے اضافی ٹھیکہ کی تجویز اسٹینڈنگ کمیٹی میں بوگس قرارداد سے منظور
کارپوریشن کے خزانہ کو لوٹنے اور بدعنوانی کرنے والوں کا چہرہ بے نقاب، میئر طاہرہ شیخ و شیخ رشید کی سنسنی خیز پریس کانفرنس
بوگس قرارداد اور کارپوریشن کو مالی نقصان پہنچانے کی پاداش میں کمشنر پر تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان ، مہا گٹھ بندھن کو بدعنوانی کے خلاف ہمارا ساتھ دینا چاہیے: شیخ رشید
مالیگاؤں : 30 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں بدعنوانی کے خلاف نام نہاد لڑائی کا ڈھونگ رچنے والے آج خاموش کیوں ہیں؟ کیا انہیں اسٹینڈنگ کمیٹی میں ہوئی بدعنوانی اور بوگس ٹہراؤ کا علم نہیں یا پھر مہا گٹھ بندھن جان بوجھ کر انجان بن رہا ہے ۔اسطرح کا اظہار کانگریس صدر و موجودہ کارپوریٹر شیخ رشید نے آج میونسپل کارپوریشن کی میئر آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اردو مراٹھی صحافیوں سے کیا ۔موصوف نے کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین اور کمشنر کی ملی بھگت سے مالیگاؤں کارپوریشن کے خزانہ کو لوٹا جارہا ہے ۔شیخ رشید نے اخباری نمائندوں کو اسٹینڈنگ کمیٹی کی منظور کردہ قراردادکی ایک کاپی دیتے ہوئے معاملہ کی تفصیلات بتایا کہ بقرعید کے نام پر بھی بدعنوانی کی گئی ہے انہوں کہا کہ بقرعید پر شہر بھر سے کچرا اٹھانے کے لئے واٹر گریس کمپنی کو مزید 150 ٹن کچرا اٹھانے کی منظوری دی گئی ہے جوکہ بوگس ہے ۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ جب واٹر گریس کمپنی کو شہر بھر میں کانگریس سے جوڑ کر بدعنوانی کا شور مچایا گیا تو پھر کانگریس نے خود جنرل بورڈ میٹنگ میں واٹر گریس کمپنی کا ٹھیکہ رد کرنے کو منظوری دیا ۔لیکن آج دوبارہ واٹر گریس کمپنی کو کس بنیاد پر اسٹینڈنگ کمیٹی نے یہ 150 میٹرک ٹن کچرا آٹھانے کا ٹھیکہ کیوں دیا؟ شیخ رشید نے کہا کہ اس معاملہ میں کروڑوں روپیہ کی بدعنوانی ہوئی ہے جس کے خلاف ہم کمربستہ ہیں اور عوامی خزانہ کو لوٹنے والوں سے بچاتے رہینگے ۔شیخ رشید نے کہا کہ صرف 150 ٹن کچرا اٹھانے کی منظوری ہی نہیں دی گئی بلکہ کارپوریشن کی 53 گاڑیوں کو بھی استعمال میں لانے کی منظوری دی گئی اور ساتھ ساتھ واٹر گریس کمپنی کو اسی اسٹینڈنگ کمیٹی نے دس سال کی اضافی منظوری بھی دے دی ہے جو کہ غیر قانونی اور بوگس امر ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ اسٹینڈنگ چیئرمین نے یہ بوگس منظوری خود اسٹینڈنگ اراکین کو بتائے بغیر کردی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی میں اسلم انصاری، نائب میئر اور میئر طاہرہ شیخ خود ممبر ہیں لیکن یہ کب اور کس کی اجازت سے کی گئی اسکی کوئی تفصیل منظوری میں درج نہیں ہے البتہ اس بوگس منظوری میں جو تجویز کار کا نام سامنے آیا ہے انکی بھی بوگس اور فرضی تجویز بناکر اسٹینڈنگ میں منظوری دی گئی ہے ۔اس ٹہراؤ کو منظور دیتے وقت زیب النساء شمش الضحٰی کی تجویز شامل کی گئی ہے اور اس پر حمایت کردہ میں محمد سبحان محمد ایوب کا نام درج ہے ۔اس تجویز سے زیب النساء شمش الضحٰی نے بھی لاعملی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ یہ بوگس ٹہراؤ اور اس مہا بدعنوانی کے خلاف ہم اسٹینڈنگ کمیٹی کے منظور کردہ قرارداد کو اینٹی کرپشن بیورو میں بھی داخل کریں گے اور اس واٹر گریس ٹھیکہ دار کو اسی ہفتہ کی میٹنگ میں بلیک لسٹ کیا جائے گا ۔
وہیں شیخ رشید نے کہا کہ اس بدعنوانی میں ہمیں شک ہے کمشنر کی ملی بھگت سے یہ بوگس کام انجام دیا گیا ہے ہم کارپوریشن کی جنرل بورڈ میٹنگ میں کارپوریشن کے خزانہ کو غیر قانونی طریقے اور بوگس ٹہراؤ کے ذریعہ لوٹنے کی پاداش میں کمشنر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ کانگریس، شیو سینا اور بی جے پی کے ساتھ ساتھ متحدہ محاذ کے اراکین بلدیہ کو کارپوریشن اور شہر کے حق میں ایک ساتھ آکر کمشنر کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز کو منظور کرنا چاہئے اور اسکے لئے ہم تیار ہیں اب متحدہ محاذ کو اپنا موقف پیش کرنا ہے کہ وہ بدعنوانی کے خلاف ہیں یا نہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ واٹر گریس کمپنی کا ٹھیکہ رد کرنے کی تجویز تو ہم نے منظور کردی ہے اور ابھی موجودہ ٹھیکہ دار کی معیاد پوری ہونے میں تین سال کا عرصہ درکار ہے تو پھر تین سال قبل ہی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین نے دس سال کا مزید ٹھیکہ واٹر گریس کو کیوں دیا ہے جبکہ یہ پالیسی ساز کام ہے اور اس کا اختیار جنرل کو ہے ۔اس پورے معاملے میں شیخ رشید نے مجلس کے اسٹینڈنگ چیئرمین اور کمشنر کو مورد الزام ٹھہرایا ہے اور اسکی جانچ کا مطالبہ کیا ہے اور طنز کسا ہے کہ اپنے آپکو پڑھے لکھے اور ڈبل گریجویٹ کہنے والے خود کارپوریشن کا خزانہ لوٹ رہے ہیں ۔ہم اس بدعنوانی کے خلاف لڑتے رہیں گے ۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم یہاں تجارت کرنے نہیں آئے ہم عوامی خدمت کرنے آئیں ہیں جبکہ یہ لوگ بزنس کر کارپوریشن کو لوٹ رہیں ۔اس پریس کانفرنس کا آغاز میئر طاہرہ شیخ رشید نے کیا ہے اس موقع پر شیخ رشید کے علاوہ میئر طاہرہ شیخ ۔اسلم انصاری وغیرہ موجود تھے ۔........................
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com