آٹھ ہزار ڈپلیکیٹ ووٹرس کے ساتھ ہی 10 ہزار 500 بوگس ووٹوں کی فہرست پرانت آفیسر کو پیش
جانچ پڑتال کرتے ہوئے جعلی ناموں کو حذف کر خاطی BLO اور ملازمین پر کارروائی کی جائے:شیخ آصف
مالیگاؤں : یکم اکتوبر (پریس ریلیز) بوگس ووٹ معاملہ دن بدن سنگین صورت حال اختیار کرتا جارہا ہے ۔اطلاع کے مطابق آج مالیگاؤں پرانت آفیسر کو شیخ آصف کی جانب سے ایک ساتھ 8 ہزار بوگس ووٹرس کی فہرست پیش کی گئی ہے اس سے قبل 2500 ڈپلیکیٹ ووٹرس کی فہرست دی گئی تھی اسطر اب تک 10 ہزار 500 بوگس ووٹرس کا معاملہ سامنے آچکا ہے ۔مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی میں ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر بوگس طریقہ سے ووٹرس کو شامل کیا گیا ہے اور اس معاملہ میں ہم نے متعدد بار مکتوب پیش کرتے ہوئے الیکشن محکمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بوگس ووٹرس کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد بوگس ووٹرس کو لسٹ سے نکال کر ایک فرد ایک ووٹ کے ساتھ الیکشن فہرست کو درست کرلیا جائے ۔ اسطرح کا مطالبہ آصف شیخ رشید نے مالیگاؤں 114 (سینٹرل )اسمبلی کے انتخابات کے تناظر میں کیا ہے ۔شیخ آصف نے آئندہ الیکشن کو "ایک شخص ایک ووٹ" کے ذریعے جمہوری طریقے سے کرانے کے لئے ووٹر لسٹ جانچ پڑتال مہم شروع کر رکھی ہے ۔ شیخ آصف نے پرانت آفیسر سے کہا کہ ہماری فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے ووٹر لسٹ میں متعدد مقامات پر ایک شخص کا نام کئی جگہوں پر تلاش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج اس سلسلہ میں تمام شواہد پیش کررہے ہیں ۔ووٹر لسٹ کے مطابق ایک شخص کی 10 ، 11 ، 12 مقامات پر ووٹ رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ شیخ آصف نے 8 ہزار ایسے ووٹرس کی فہرست پرانت آفیسر کو پیش کی ہیں جنکی ووٹ ایک ہی نہیں بلکہ دو تین اور چار مقامات کی ووٹر لسٹ میں شامل ہیں ۔اس سے قبل ہم نے ترتیب وار 2500 ووٹرس کی یادداشت جمع کروا چکے ہیں اسطرح آج تک 10 ہزار 5 سو جعلی ووٹوں ثبوت مع ووٹر نمبر، یادی نمبر اور نام کے ساتھ جمع کرائے گئے ہیں۔ شیخ آصف نے کہا کہ اگر بی ایل اوز اپنا فرض ایمانداری سے ادا کرتے ہیں تو پھر یہ جعلی اور بوگس ووٹ یوں ہی نہیں بڑھتے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا گلا گھونٹ کر بوگس ووٹ شامل کرنے والے افراد پر سخت کارروائی ہونا چاہئے ۔اگر اس معاملہ میں بی ایل اوز اور الیکشن محکمہ کے ملازمین بھی اس بوگس گیری میں شامل نظر آتے ہیں تو ان پر بھی کارروائی کی جانے چاہئے ۔آصف شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ ہم ثبوتوں کے ساتھ آپ کو ترتیب وار بوگس ووٹوں کی فہرست پیش کررہے ہیں آپ کارروائی کرتے ہوئے فوری طور پر جعلی ووٹ کو منسوخ کردیں اور ان بی ایل اوز کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے جس نے اس غیر قانونی فعل کو انجام دینے میں مدد فراہم کی ہے ۔ تاہم شیخ آصف نے کہا کہ اگر ہماری شکایت کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا تو پھر ہمیں احتجاجاً سڑکوں پر آنا پڑے گا اور جمہوریت کو بچانے کے لئے اجتماعی احتجاج کرنا پڑے گا۔ اسے نوٹ کریں ۔انہوں نے اس پورے معاملہ کو ہائی کورٹ میں بھی لیجانے کو اعلان کیا ہے۔پرانت آفیسر میمورنڈم پیش کرنے گئے وفد میں عبدالطیف باغبان، شکیل بیگ، اسلم انصاری ،فاروق قریشی، عبدالقیوم ،اظہر ماسٹر، فیروز گولڈن، زینو پٹھان، دانش وغیرہ حاضر تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com