بابری مسجد انہدام کیس کا 28 سال بعد فیصلہ :تمام ملزمین کو عدالت نے بری کردیا ‏


بابری مسجد انہدام کیس کا 28 سال بعد فیصلہ :تمام ملزمین کو عدالت نے بری کردیا 


نئی دہلی :30 ستمبر (ایجنسی ) بابری مسجد انہدام کیس میں عدالت نے آج لال کرشن اڈوانی ، مرلی منوہر جوشی ، کلیان سنگھ ، اوما بھارتی ، ونے کٹیار اور مہنت نرتیہ گوپال داس سمیت جملہ 32 ملزمین کوبری کردیا ہے۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے اڈوانی اور دیگر کے خلاف مجرمانہ سازش کے تحت الزامات درج کیے تھے۔ 2001 میں سی بی آئی کی ایک عدالت نے اڈوانی اور دیگر کے خلاف سازش کے الزامات خارج کردیئے تھے۔ سی بی آئی کی عدالت نے کہا کہ یہ واقعہ پہلے سے منصوبہ بند نہیں تھا ۔ خیال رہے کہ سیشن ٹرائل نمبر 344/1994, 423/2017 اور 796/2019 حکومت بنام پون کمار پانڈے و دیگر ملزمین معاملہ میں سبھی فریقوں کی سماعت 16 ستمبر کو ختم ہوئی تھی اور اس کے بعد 30 ستمبر 2020 کو فیصلہ سنانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی اورآج فیصلہ سنادیا گیا ۔ بابری مسجد انہدام معاملہ میں کل 49 ملزمین تھے ، جن میں سے 32 فی الحال زندہ ہیں اور 17 کی موت ہوچکی ہے ۔...................


                          (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے