شہر کے مسلم اکثریتی علاقہ میں مہاتما پھلے جن اروگیہ اسکیم کا سینٹر شروع کیا جائےغریب عوام اور مزدوروں کو طبی فائدہ پہنچانے وزیر صحت راجیش ٹوپے سے آصف شیخ کی ملاقات

شہر کے مسلم اکثریتی علاقہ میں مہاتما پھلے جن اروگیہ اسکیم کا سینٹر شروع کیا جائے

غریب عوام اور مزدوروں کو طبی فائدہ پہنچانے وزیر صحت راجیش ٹوپے سے آصف شیخ کی ملاقات


ممبئی : 30 ستمبر (پریس ریلیز) مہاراشٹرا جیوتی با پھلے جان آرگیا یوجنا (ایم جے پی جے جے) ریاست مہاراشٹر کے ماتحت  مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں اقلیتی علاقہ پر مشتمل آبادی میں ایک سینٹر جاری کرنے کا مطالبہ مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے وزیر صحت راجیش ٹوپے سے سرکاری رہائش گاہ مالا بار ہل میں کیا ۔آصف شیخ نے مکتوب دیتے ہوئے بتایا کہ ریاست میں  مہاتما جیوتی با پھلے جن آرگیہ یوجنا کامیابی کے ساتھ ریاست بھر میں جاری ہے اور  غریب مریضوں نے اس اسکیم سے بے حد فائدہ اٹھایا ہے.  مالیگاؤں کی تقریبا 50 فیصد آبادی سطح غربت کے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔  اور یہ سب شہر کے وسط میں کچی بستیوں میں رہ رہے ہیں۔  تاہم چونکہ شہر کے قلب میں کوئی (ایم جے پی جے اے) مہاتما جیوتی با پھلے جن اروگیہ اسکیم کا سنٹر نہیں ہونے کے سبب متعدد بڑی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو بہت پریشانیاں درپیش ہوتی ہیں اور بیماریوں کے علاج میں کافی مشکلات ہوتی ہے ۔مالیگاؤں کے مریضوں کو اورنگ آباد، ناسک،شرڈی ممبئی جیسے بڑے شہروں کا سفر کرنا پڑتا ہے ۔جس میں غریب عوام کا روپیہ پیسہ بھی زیاد خرچ ہوتا ہے اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
اس لئے مالیگاؤں شہر میں ریاست مہاراشٹر مہاتما جیوتی با پھلے جن اروگیہ اسکیم کا سینٹر قلب شہر میں جاری کرے ۔تاکہ غریب عوام اور مزدوروں کو اس اسکیم سے فائدہ پہنچا کر انکا علاج کروایا جاسکے ۔آصف شیخ نے وزیر صحت راجیش ٹوپے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے شہر کی غریب عوام کے حفظان صحت سے جڑے مسائل کو بھی پیش کیا جسے وزیر موصوف نے جلد از جلد حل کرنے کا تیقن دیا ہے ۔اس وفد میں شیخ آصف کے ساتھ شکیل کانی بیگ، رفیق شیخ بشارت کھجور والا وغیرہ موجود تھے ۔

                          (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے