پردھان منتری غریب کلیان اسکیم:عوام ماہِ ستمبر کا اناج حاصل کریں، ایف ڈی او کی اپیل
مالیگاؤں :27 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) فوڈ سپلائی آفیسر مالیگاؤں نے شہری حدود میں قومی فوڈ سیکیورٹی اسکیم کے تحت انتودے اور ترجیحی خاندانی فائدہ اٹھانے والوں سے اپیل کی ہے کہ ستمبر ماہ اناج ترسیل کیا جارہا ہے لہذا عوام اپنے اپنے راشن سے مفت اناج حاصل کریں ۔انہوں نے کہا کہ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت پی او ایس (پوس) مشین پر افراد کی تعداد کے تناسب کے مطابق مجموعی طور پر 5 کلو گیہوں اور 2 کلو چاول ، متعلقہ سستے اناج دکانداروں کو مفت تقسیم کے لئے مہیا کیا گیا ہے۔ نیز جولائی 2020 اور اگست 2020 کے دو مہینوں کے لئے ، 2 کلو گرام فی مہینہ 1 کلوگرام کارڈ کے حساب سے مفت تقسیم کے لئے دستیاب کیا گیا ہے۔
راشن کارڈ رکھنے والوں کو اناج اور دالیں لینے کے لئے اپنے سستے اناج دکانداروں سے رابطہ کرنا چاہئے۔ اسطرح کی تفصیلات فوڈ سپلائی آفیسر سریش تھورات نے دی ۔ موصوف نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ اناج کی خریداری کرتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
اس کے علاوہ ، اگر پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت مفت گیہوں ، چاول اور چنے کی تقسیم سے متعلق کوئی شکایات ہیں تو براہ کرم پرمود مورے رابطہ نمبر 9284228674 سپلائی انسپکشن آفیسر کیمپ سنگمیشور اور نیا پورہ کے سچن شندے رابطہ نمبر 7620681029 سپلائی انسپکٹر اسلام پورہ وارڈ سے رابطہ کریں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com