مہا گٹھ بندھن کے 26 کارپوریٹرس کو نوٹس ، متحدہ محاذ گٹ نیتا تنازعہ پہنچا منترالیہ
7 اکتوبر کو تمام کارپوریٹرس اپنا موقف درج کروانے ودھان بھون وزیر مملکت برائے شہری ترقیات میں حاضر رہیں
مالیگاؤں : 29 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں سیاسی اتار چڑاؤ اور رسہ کشی زور سے جاری ہے۔ گٹ نیتا کے معاملے میں متحدہ محاذ اور راشٹروادی کانگریس کے مابین جم کر گھمسان جاری ہے ۔کون کس کا گٹ نیتا ہے؟ اسکا فیصلہ اب ممبئی سے ہوکر ناسک اور مالیگاؤں آئیگا یا پھر کورٹ کا چکر سامنے آتا ہے؟ یہ تو کہنا قبل از وقت ہوگا ۔اس معاملہ میں راشٹروادی کانگریس کے کارپوریٹرس عتیق کمال، ذکیہ بی اور مومن سائرہ بانو نے گٹ نیتا معاملہ میں ناسک ڈیوژنل کمشنر کے لیٹر کو چیلنج کردیا ہے ۔ایک اپیل میں تینوں ہی کارپوریٹرس نے وزیر شہری ترقیات کو اپنے ساتھ ہوئی ناانصافی کے خلاف انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔جسکی روشنی میں وزیر مملکت برائے شہری ترقیات نے نوٹس جاری کردیا ہے ۔ایسی اطلاع کارپوریٹرس عتیق کمال، شاہد ریشم والا وغیرہ نے ممبئی سے بذریعہ فون دی ۔انہوں نے کہا کہ ناسک ڈیوژنل کمشنر اور مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر 7 اکتوبر کو ودھان بھون میں نگر وکاس راجیہ منتری کے دالان میں دوپہر 2 بجے حاضر رہیں اور مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر کو ہدایت دی گئی کہ وہ مالیگاؤں کارپوریشن میں منتخب متحدہ محاذ کے تمام 26 کارپوریٹرس کو حاضر رہنے کی ہدایت کریں ۔عتیق کمال کی اپیل میں درج الزامات پر متحدہ محاذ کے کارپوریٹرس کو اپنا موقف منترالیہ میں حاضر ہوکر درج کروانا ہے کہ وہ مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے ساتھ ہیں یا راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ساتھ ہیں؟ اسطرح کی مکمل تفصیلات کارپوریٹر عتیق کمال نے نمائندہ بیباک کو دی ہے ۔اس لیٹر کے جاری ہوتے ہی سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچ گئی ہے ۔.....................................................................
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com