حاجی عبد الرشید شیخانی کے انتقال پر شہر بھر کی مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات کا اظہار تعزیت ‏

حاجی عبد الرشید شیخانی کے انتقال پر شہر بھر کی مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات کا اظہار تعزیت 

مالیگاؤں؛ 24 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) اج بروز جمعرات ، 24 ستمبر 2020 بمطابق ۶ صفر المظفر ۱۴۴۲ ھ، کو شہر میں بڑے ہی دکھ اور انتہائی رنج وغم کا سانحہ ہے کہ محلہ تاشقند باغ  کی مشہور ومعروف شخصیت اور مدرسہ دعوة الحق کے ایک اہم رکن، ذمہ دار ونہایت مخلص معاون "جناب عبدالرشید شیخانی صاحب" کا مختصر سی علالت کے بعد سوات ہاسپٹل میں آج صبح دس انتقال ہوگیا ہے ؛ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔۔۔۔اللہ رب العزت نے مرحوم کو بڑے ہی اعلی کردار واطوار سے نوازا تھا ـ آپ صوم وصلوة کے پابند، ملنسار اور نیک بخت آدمی تھے ـ مرحوم نے اپنی زندگی میں علماء اور اہل علم حضرات کی قدر کی ۔آپ ہمیشہ مدارس ومکاتب کیلئے فکر مند رہا کرتے تھےـ آپ جامع ثناء العلوم للبنات کے ساتھ اجتماعی شادی میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے ۔غریبوں کی مدد کرنا انکا خاصہ رہا تھا ۔مرحوم کے انتقال پر شہر بھر کی سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ۔تدفین رات 12 بجے شہر کے بڑے قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔اللہ تبارک تعالیٰ سے دعاء ہے کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے، عذاب قبر سے حفاظت فرمائے، ان کے درجات کو جا بجا بُلند فرمائے، منکر نکیر کے سوالات کو آسان فرمائے، سَیّات کو حَسنات سے مُبَدّل فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے ـ اللہم اعذہ من عذاب القبر ومن عذاب النار وادخلہ الجنۃ مع الأبرار برحمتك یا عزيز یا غفار، اللہم آمین ثم آمین یا رب العالمین....!  دعا گوہ : حافظ محمد ساجد اشاعتی واساتذہ وذمہ داران مدرسہ دعوت الحق، نذیریہ مسجد، رونق آباد، مالیگاؤں،جمعیتہ علماء سلیمانی چوک، جماعت اسلامی ہند مالیگاؤں، آصف شیخ رشید ،یوسف سیٹھ نیشنل،اعجاز بیگ، عتیق کمال ،یونس عیسٰی عبداللہ ابن مولانا باری قاسمی، مولانا عبدالرحمن مدرسہ جامع ثناء للبنات، مدرسہ اسلامیہ حافظ جمیل احمد اشاعتی مدرسہ ریاض الجنہ اساتذہ و ذمہ دار اکبری مسجد محوی نگر ، ادارہ لوک ہت تنظیم رونق آباد ، مولانا آزاد پبلک لائیبریری ، عضباء سوسائٹی ۔ میمن جماعت و میمن یوتھ ونگ مالیگاؤں۔

                           (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے