گرنا ڈیم سے 900 اور چنکا ہور ڈیم سے 350 ‏MCFT ‎پانی کا کوٹہ مالیگاؤں کارپوریشن کے لئے محفوظ رکھا جائے، ریزرویشن میں چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے، مالیگاؤں شہر کے پانی350 چنکا پور اور 900 گرنا ڈیم کے ریزرویشن کوٹہ میں کمی نہ کر اضافہ کئے جانے کا مطالبہ۔ وزیر آب پاشی جینت پاٹل سے شیخ آصف کی سربراہی میں وفد کی ملاقات و میمورنڈم

گرنا ڈیم سے 900 اور چنکا ہور ڈیم سے 350 MCFT پانی کا کوٹہ مالیگاؤں کارپوریشن کے لئے محفوظ رکھا جائے، ریزرویشن میں چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے

مالیگاؤں شہر کے پانی350 چنکا پور اور 900 گرنا ڈیم کے ریزرویشن کوٹہ میں کمی نہ کر اضافہ کئے جانے کا مطالبہ

وزیر آب پاشی جینت پاٹل سے شیخ آصف کی سربراہی میں وفد کی ملاقات و میمورنڈم

ممبئی :24 ستمبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی حدود کے لئے سال 2020-21 کے لئے گرنا ڈیم اور چنکاپور ڈیم میں پینے کے پانی کا کوٹہ سابقہ ریکارڈ کے مطابق ریزرو رکھا جائے ۔اسطرح کا مطالبہ مالیگاؤں کارپوریشن کی میئر طاہرہ شیخ رشید نے کیا ہے ۔ موصوفہ نے ایک مکتوب دیتے ہوئے وزیر آب پاشی جنیت پاٹل سے  کہا کہ مالیگاؤں شہرکی آبادی 7 سے 8 لاکھ پر مشتمل ہے ۔ اس میں شہر اور اضافی حدود کے دیہات بھی شامل ہوچکے ہیں۔شہریان مالیگاؤں کو پینے کا پانی گرنا ڈیم اور چنکا پور ڈیم کے ذخائر سے فراہم کیا جارہا ہے ۔مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے لئے چنکا پور ڈیم سے 350  اور گرنا ڈیم سے 900 ایم سی ایف ٹی پانی حاصل کیا جارہا ہے  اور گرنا ڈیم سے بقایا 60 ایم ایل ڈی پانی مالیگاؤں کارپوریشن کے لئے ناگزیر ہے۔ اس لئے موجودہ پانی کے ریزرویشن کوٹہ کو برقرار رکھا جائے یا پھر اس میں آبادی کے لحاظ سے اضافہ کیا جائے اسطرح کا مطالبہ بھی طاہرہ شیخ نے کیا موصوفہ نے کہا کہ مالیگاؤں کارپوریشن کو دونوں ہی ڈیموں سے ملنے والے پانی اگرکوئی کمی کی جاتی ہے تو مالیگاؤں شہر اور اس کے اطراف میں پینے کے پانی کی منصوبہ بندی مکمل طور پر متاثر ہوسکتی ہے۔  مالیگاؤں شہر ایک حساس شہر ہے اور اگر مالیگاؤں شہر کے لئے گرنا ڈیم سے پانی کا کوٹہ ریزرو نہیں رکھا جاتا ہے تو شہریان کو پانی شدید تکلیف برداشت کرنے پڑے گی پانی کی  عدم دستیابی کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال کے خراب ہونے کے امکان سے کوئی انکار نہیں ہے۔  اس سے قبل بی جے پی کی اس وقت کی حکومت نے مالیگاؤں میونسپل حدود کے دیہات سمیت پورے شہر کے لئے پینے کے پانی کو گرنا ڈیم کے ذخائر میں سے جمع شدہ مردار پانی کے ذخیرے سے فراہم کیا تھا جس سے شہر کی عوام کی صحت کو خطرہ لاحق تھا اور مختلف بیماریوں نے بھی پیر پھیلا دیا تھا۔  اس کے علاوہ مالیگاؤں میں ایم ایس سی کے ذریعہ نیشنل رورل ڈرنک واٹر اسکیم اور اسکیم کا کام جاری ہے ۔اضافی دیہات میں 17 سے 18 تالاب تعمیر کیے گئے ہیں اور ان تمام تالابوں کے ذریعے سرحدی دیہات کو پانی کی فراہمی کے لئے وافر مقدار میں پانی کی فراہمی کی ضرورت ہے۔  تاہم ہم آپ سے گذارش کرتے ہیں کہ مذکورہ بالا تمام شرائط کو مدنظر رکھتے ہوئے سال 2020-21 کے لئے  مالیگاؤں انتظامیہ کے مطالبہ کے مطابق  مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی حدود کے لئے گرنا ڈیم کے ریزرویشن پانی کے کوٹہ سے شہر کی عوام کو پینے کے پانی فراہم کریں۔ اور 900 ایم سی ایف ٹی پانی گرنا ڈیم سے زندہ پانی ذخیرہ کرنے اور چنکا پور ڈیم سے 350 ایم سی ایف ٹی پانی کو محفوظ رکھنے کی درخواست میئر طاہرہ شیخ نے کی ہے ۔وزیر آب پاشی جینت پاٹل سے ملنے گئے وفد میں آصف شیخ رشید، شکیل بیگ ،فرحان شیخ، فیروز گولڈن و دیگر افراد شریک تھے ۔

                          (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے