جمعہ کو ہر حال میں راستہ روکو اندولن، آگرہ روڈ پر سوپر مارکیٹ کے پاس بیچ سڑک پر بیٹھوں گا :شیخ آصف


جمعہ کو ہر حال میں راستہ روکو اندولن، آگرہ روڈ پر سوپر مارکیٹ کے پاس بیچ سڑک پر بیٹھوں گا :شیخ آصف

مالیگاؤں : 24 ستمبر (پریس ریلیز) آگرہ روڈ پر اتی کرمن کرنے والے مال ٹرک اور دیگر دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں کو ہٹانے کے لئے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر اور پولس ڈپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ آر ٹی او محکمہ سے بار بار گزارش کی تھی لیکن آج جمعرات کی شام تک آگرہ روڈ کا اتی کرمن، مال ٹرک اور دیگر دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں کو ہٹانے کے لئے کمشنر نے کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی آرٹی او محکمہ اور نہ ہی پولس محکمہ نے اسے سنجیدہ لیا جس کے سبب آگرہ روڈ پر ٹریفک کا اژدھام بڑھتا جارہا ہے مستقبل میں حادثہ ہوتا ہے تو اسکی ذمہ داری مذکورہ محکمہ پر ہوگی اسطرح کا اشارہ آصف شیخ نے آج دیا ہے اور صاف طور پر کہا کہ جمعہ کو ہر حال میں دوپہر ساڑھے تین بجے آگرہ روڈ پر سوپر مارکیٹ کے پاس بیچ سڑک پر میں خود دھرنا دونگا اور راستہ روکو اندولن کرونگا ۔انہوں نے کہا کہ اگر آگرہ روڈ کے اتی کرمن اور مال ٹرک کو ہٹانے میں کارپوریشن انتظامیہ تعاون نہیں کرتا ہے تو پھر جمعہ کو ہی میڈیا کے سامنے شہر کی عوام اور سرکاری حکام کو ایک سنسنی خیز بیان دیکر سوچنے پر مجبور کیا جائے گا ۔آصف شیخ نے کہا کہ لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے سبب قانون کے دائرے میں رہ کر میں خود ماسک کا استعمال کروں گا اور اپنے جمہوری طرز احتجاج کو انجام دونگا ۔

                        (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے