ریاستی حکومتیں طلباء کو اسمارٹ فون تقسیم کرے، مرکزی وزیر رمیش پوکھریال کا پارلیمنٹ سے ریاستوں کو حکم ‏

ریاستی حکومتیں طلباء کو اسمارٹ فون تقسیم کرے، مرکزی وزیر رمیش پوکھریال کا پارلیمنٹ سے ریاستوں کو حکم 

نئی دہلی: 16 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ تازہ خبروں کے مطابق ملک میں لاک ڈاؤن کے سبب اسکولوں کی تعطیل کر آن لائن ایجوکیشن فراہمی کو شروع کیا گیا ہے تاکہ طلباء کا تعلیمی نقصان نہ ہوسکے ۔کورونا وبا کے دوران اسکول کے بچوں کو آن لائن تعلیم لینا پڑ رہی ہے۔اس ضمن میں مرکزی وزیر رمیش پوکریال نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت ایسے طلبا کو اسمارٹ فون اور مناسب وسائل مہیا کرے جو اسمارٹ فون کا خرچ برداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں اور اسمارٹ فون خرید نہیں سکتے جس کی وجہ سے طلباء آن لائن کلاسوں سے محروم ہیں۔
راجستھان کے بنسوارہ سے رکن پارلیمنٹ کنکمال کتارا نے لوک سبھا میں ایک سوال پوچھا تھا۔جس کے جواب میں پوکھریال نے کہا کہ "ریاستی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ ایک سروے کرے اور غریب طلباء کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کے لئیے وسائل فراہم کرے۔ ڈیجیٹل انڈیا مہم کے تحت غریب طلبا کو بااختیار بنانے کے لئے نئی تعلیمی پالیسی میں ریاستی حکومتوں کی شرکت بھی اہم ہے۔

                       (Advertisement) 


         طلباء کے ٹیب پر 300 پروگرام اپ لوڈ 
این سی ای آر ٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے ایک اخبار کو بتایا: "پوری این سی ای آر ٹی کی درسی کتاب ای پاٹ شالا ایپ پر دستیاب ہے۔ حکومت کے مطابق ، گذشتہ سال ، این سی ای آر ٹی نے طلباء کے ٹیب پر 300 پروگرام آف لائن وضع میں اپ لوڈ کئے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے