رونق آباد کی سیاسی سماجی شخصیت منصف علی حیدر علی کا انتقال
مالیگاؤں :23 ستمبر (پریس ریلیز) رونق آباد کی سیاسی سماجی و مشہور شخصیت منصف علی حیدر علی صاحب کا کل رات انتقال ہوگیا ھے ، مرحوم انتہائی ملنسار خوش مزاج اور صوم و صلوات کی پابند شخصیت تھے ، موصوف نے اپنی زندگی کا اپنا ایک بڑا حصہ سیاست اور سماجی کاموں میں صرف کیا ، مرحوم نے اپنی گھریلو ضروریات اور مصروفیت کے باوجود بے شمار اجڑے ہوئے گھروں کو بسانے اور ناراض خاندانوں کو آپس میں ملانے کے بے شمار کام انجام دیئے ہیں ، مرحوم منصف علی صاحب کی تدفین سیکڑوں سوگواران کی موجود گی میں رات 12:30 بجے بڑا قبرستان میں عمل میں آئی ،اللہ تبارک وتعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے ، پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے ....آمین مرحوم منصف علی کی اچانک حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی موت پر علاقے کے سابق میونسپل کونسلر کمال الدین عرف کما پہلوان ، ڈاکٹر یونس ، پترکار جمال شیخ ، محسن بلال ،حاجی محمود ،الطاف سر ،اسحاق ماسٹر ،وسیم انجم سر، ایاز شیخ سر ، منظور قاضی ، رئیس قاضی ، ساجد چکی والے ، الطاف سر ، امجد یوسف خان سر اور لوک ہت تنظیم رونق آباد مولانا آزاد پبلک لائبریری اور نوجوانان رونق آباد نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com