تلواروں کا ذخیرہ ضبط، لوکل کرائم برانچ چھاپہ مار کاروائی میں 18 غیر ملکی تلوار ضبط ، ملزم میُور کسن گرفتار
مالیگاؤں / ناسک گرامین ضلع ایس پی کا چارج سنبھال رہے سندیپ گھگے ،خاتون ایڈیشنل ایس پی شرمشٹھا والوالکر میڈم کی رہنمائی میں لوکل کرائم برانچ پی آئے کے کے پاٹل و انکی ٹیم نے خفیہ خبر کی بنیاد پر کل سننر پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع آڑوا پھاٹہ پر واقع میور پان اسٹال پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے خاکی رنگ کے باکس میں رکھی 18 غیر ملکی تلوار ضبط کرتے ہوئے پان دکان مالک میور کسن بلک 21 سال ساکن دابھاڑی تعلقہ سننر ضلع ناسک کو گرفتار کیا ، معلوم ہوکہ یہ تلوار غیر قانونی طریقے سے بنا اجازت فروخت کے مقصد کے تحت بیرون ملک سے منگوائی گئی تھی ، گرفتار کئے گئے میور کسن سے لوکل کرائم برانچ نے تفتیش کی تو اس نے بتایا کہ اس نے یہ اسلحہ اپنے غیر ملکی دوستوں سے فروخت کے لئے خریدا ہے۔ مقامی کرائم برانچ کے افسران اور عملہ اس بارے میں مکمل تحقیقات کر رہے ہیں کہ ملزم اسلحہ کہاں سے لایا تھا اور وہ اسے کس کے پاس فروخت کرنے جارہا تھا ، تادم تحریر اس معاملے میں ملزم میور کے خلاف سننر پولیس نے کلکٹر کے حکم کے خلاف ورزی کرنے پرممبئی قائدہ قلم 37( 1) (3) ، آرم ایکٹ 4/ 25 و ممبئی قائدہ قلم 135 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، دیگر تحقیقات سننر پولیس کررہی ہے ۔
(Advertisement)
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com