ائیر انڈیا کا طیارہ دبئی سے واپسی پر لینڈنگ کرتے وقت کوزی کوڈ میں رن وے پر پھسلا ، پائلٹ سمیت تین کی موت
حادثہ کے بعد راحت اور بچاو کیلئے ٹیمیں پہنچ گئی ہیں ۔ فائر بریگیڈ اور 24 ایمبولینس کی گاڑیاں جائے واقعہ پر موجود
کیرالہ: 7 اگست (ایجنسی) کیرالہ کے کوزی کوڈ میں جمعہ کو بڑا طیارہ حادثہ پیش آیا ۔ کوزی کوڈ کے کری پور ہوائی اڈہ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے پھسل گیا اور حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ یہ طیارہ دبئی سے کوزی کوڈ آرہا تھا ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس طیارہ میں 170 مسافر سوار تھے ۔ اس طیارہ حادثہ میں پائلٹ سمیت تین لوگوں کے موت کی تصدیق ہوئی ہے ۔ حادثہ کے بعد راحت اور بچاو کیلئے ٹیمیں پہنچ گئی ہیں ۔ فائر بریگیڈ اور 24 ایمبولینس کی گاڑیاں جائے واقعہ پر موجود ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق اس فلائٹ کا نمبر IX1344 ہے ۔ یہ طیارہ دبئی سے شام کے چار بج کر 45 منٹ پر اڑا تھا ۔ شام کو سات بج کر 41 منٹ پر لینڈنگ کے وقت طیارہ رن وے سے پھسل گیا ۔ رپورٹس کے مطابق کیرالہ میں بھاری بارش کی وجہ سے رن وے پر پانی جمع ہوگیا تھا اور اسی وجہ سے طیارہ رن سے آگے نکل گیا اور یہ حادثہ پیش آگیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com