بوگس ووٹ معاملہ : آن لائن سینٹر کی لاگ ان آئی ڈی و کمپیوٹر سینٹر کی جانچ کرنے ریاستی ڈی جی پی سائبر کرائم سیل سے شیخ آصف کی ملاقات ومطالبہ


بوگس ووٹ معاملہ : آن لائن سینٹر کی لاگ ان آئی ڈی و کمپیوٹر سینٹر کی جانچ کرنے ریاستی ڈی جی پی سائبر کرائم سیل سے شیخ آصف کی ملاقات ومطالبہ




مالیگاؤں :25 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ نمبر 114 میں ووٹر کی فہرست میں نئے ناموں کی شمولیت کے دوران ہونے والے دھوکہ دہی اور بدعنوانی کی تحقیقات کی جائے ۔اسطرح کا مطالبہ آصف شیخ رشید نے نائب کمشنر سائبر کرائم سیل ، بی کے سی روڈ باندرہ ایسٹ ممبئی ریاست مہاراشٹر سے کیا ہے ۔آصف شیخ نے لکھا ہے کہ ہندوستان کے قانون ساز  بھارت رتن ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر نے تمام ہندوستانی شہریوں کو جمہوری طریقے سے ملک چلانے کے لئے ووٹ ڈالنے کا حق دیا ہے۔  جمہوریت میں ووٹ ڈالنا ایک اہم ہتھیار سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر جانا جاتا ہے۔  الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) ووٹر لسٹ میں ایک نئے نام کو شامل کرنے کے لئے مہم چلا رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ انتخابات "ایک شخص ، ایک ووٹ" پر مبنی جمہوری طریقے سے ہوتے رہے ۔  لیکن اس کے برعکس  مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات 2019 مالیگاؤں 114 (سینٹرل ) کی ووٹر لسٹ کے مطابق ہوئے تھے جس میں ایک شخص ایک ووٹ نہیں بلکہ ایک شخص ایک سے زائد ووٹ کے تحت بہت سے ووٹرس نے بوگس (ڈپلیکیٹ) ووٹ تیار کیا تھا۔  آصف شیخ رشید نے سائبر کرائم برانچ کے ریاستی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ مالیگاؤں 114 (سنٹرل) ووٹر لسٹ میں نیا نام شامل کرنے میں شہر کی کچھ سیاسی جماعتوں نے مالیگاؤں میونسپل ایجوکیشن بورڈ میں کام کرنے والے اساتذہ اور پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ کوہی بی ایل اوز مقرر کیا ہے۔ اسی طرح اس بدعنوانی اور ووٹرس گھپلہ میں سب ڈویژنل آفیسر مالیگاؤں کے کچھ دفتری ملازمین کا ہاتھ استعمال کر جعلی ثبوتوں کے ذریعہ تقریبا 40،000 سے 50،000 بوگس ووٹرز کے ناموں کو آن لائن ووٹر لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ شیخ آصف نے یہ بھی بتایا کہ ہماری فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے مالیگاؤں 114 (سینٹرل) کے اسمبلی انتخابات کو "ایک شخص ایک ووٹ" کے ذریعے جمہوری طریقے سے کرانے کے لئے موجودہ ووٹر لسٹ میں بہت ساری جگہوں پر ایک شخص کے کئی کئی نام تلاش کیے ہیں۔جوکہ بوگس ووٹرس ہیں اور اسکی مکمل شکایت پرانت آفیسر اور پولنگ رجسٹریشن آفیسر 114 مالیگاؤں (سینٹرل) کو دیا ہے ۔ہم نے پرانت آفیسر کو بار بار تحریری شکایات اور شواہد جمع کروائے لیکن معزز سب ڈویژنل آفیسر اور پولنگ رجسٹریشن آفیسر نے آج تک ہماری شکایت کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔ وہیں 
سیاسی جماعت کے لوگ جنہوں نے جان بوجھ کر سال 2018-19 میں ووٹر لسٹ میں اور مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن 2019 سے لے کر آج تک ظاہر کئے گئے پروگرام کے تحت ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے کے لئے جان بوجھ کر نجی کمپیوٹر سنٹر سے بوگس ناموں کو شامل کیا۔  جس کمپیوٹر سے جعلی اور ڈپلیکیٹ نام شامل ہوئے ہیں اس کمپیوٹر کی لاگ ان آئی ڈی اور آئی پی ایڈریس کی تحقیقات کی جانی چاہئے اور مالیگاؤں 114 (سینٹرل) حلقہ کی ووٹر لسٹ میں بوگس ووٹوں کو شامل کرنے والے جعل سازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ تاکہ جمہوریت اور جمہوریت کے حقیقی معنی حاصل ہوں سکے ۔اس مکتوب کی ایک ایک کاپی آصف شیخ رشید سابق ایم ایل اے مالیگاؤں نے سائبر کرائم برانچ کے ریاستی کمشنر ممبئی، چیف الیکشن کمیشن ، ریاست مہاراشٹر ، ممبئی معزز ریاستی الیکشن آفیسر ریاست مہاراشٹر، ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولس (سائبر کرائم سیل) ضلع ناسک،ضلع ایس پی اتھی سنگھ، ایڈیشنل ایس پی مالیگاؤں ، سب ڈویژنل آفیسر اور ووٹر رجسٹریشن آفیسر پرانت آفس مالیگاؤں کو روانہ کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے