اب ہر تعلقہ میں 'واٹس ایپ شکایات ازالہ' سیل کا آغاز :کلکٹر سورج مانڈھرے۔ ایک کلک پر عوام اپنے سرکاری کام کاج کی موجودہ صورتحال (اسٹیٹس) معلوم کرسکیں گے


 اب ہر تعلقہ میں 'واٹس ایپ شکایات ازالہ' سیل کا آغاز  :کلکٹر سورج مانڈھرے 

 ایک کلک پر عوام اپنے سرکاری کام کاج کی موجودہ صورتحال (اسٹیٹس)  معلوم کرسکیں گے

ناسک : 25 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ ):
تمام انتظامی محکمے شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے پوری کوشش کر رہے ہیں۔ زیادہ تر کام آن لائن کرنے پر زور دیا جارہا ہے۔ اور اسکے لئے شہریان کو مزید سہولت فراہم کرنے کی غرض سے ضلع انتظامیہ نے ہر تعلقہ میں واٹس ایپ شکایات کا ازالہ سیل کا آغاز کیا ہے۔جس میں شہری اپنے داخل کردہ سرکاری کام کاج کے دستاویزات  گھر بیٹھے مختلف درخواستوں کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے۔ اس کے لئے ضلع کے تمام صوبائی دفاتر (سب ڈویژنل آفس) میں 'واٹس ایپ شکایات ازالہ' کے کمرے قائم کردیئے گئے ہیں۔اسطرح کی پریس ریلیز ضلع انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ضلع کلکٹر سورج مانڈھڑے نے جاری کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب درخواست گزار واٹس ایپ کے ذریعے اس سیل سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ سہولت چھ ماہ قبل  سے ضلعی سطح پر جاری رہی ہے۔ اب تک 15 سے زائد شہری اس سے مستفید ہوچکے ہیں ۔اس کام میں تمام محکمہ کے سربراہان نے سختی سے عمل کیا ہے۔ لہذا  اس سہولت کو نہ صرف ضلعی سطح پر بلکہ سب ڈویژن (تعلقہ) سطح پر بھی دستیاب کرانے کا فیصلہ ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے ریونیو آفیسرز کے ساتھ طلبیدہ میٹنگ میں لیا۔

مندرجہ ذیل واٹس ایپ نمبروں کو ضلع کے ہر سب ڈویژنل آفس میں ایکٹیویٹ کردیا گیا ہے۔
سب ڈویژنل آفیسر ناسک 9421550799 ، 
سب ڈویژنل آفیسر ڈنڈوری، 9421550822 ، سب ڈویژنل آفیسر اِگتپوری، 9421550852 ، 
سب ڈویژنل آفیسر باگلان 9421550893 ، 
سب ڈویژنل آفیسر ایولہ 9421550907،
سب ڈویژنل آفیسر مالیگاؤں 9421550927،
سب ڈویژنل آفیسر نپھاڑ 9421550937،
 سب ڈویژنل آفیسر چاندوڑ 9421550947
 ان علاقوں کی عوام اپنے اپنے علاقوں کے مطابق واٹس ایپ پر شکایت کا ازالہ کرسکتے ہیں، کلکٹر موصوف نے  عام لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ دفتر میں حاضر ہوئے بغیر اپنے طور پر سرکاری کاموں کی پیروی کریں۔ 

اس طرح واٹس ایپ پر اپلائے کریں

شہری دفتر میں اپنا نام ، پتہ اور رابطہ نمبر لکھ سکتے ہیں جس کے تحت اصل درخواست دی گئی ہے۔ دفتر کا نام ، درخواست کا مضمون ، درخواست کی تاریخ کے ساتھ ساتھ اصل درخواست کی صاف اور پڑھنے کے قابل تصویر کے ساتھ تحصیل اور سب ڈویژنل آفیسر کے دفتر نہ آنے پر متعلقہ دفتر کے واٹس ایپ نمبر پر بھیجا جانا چاہئے۔اسطرح کی معلومات بھی کلکٹر سورج مانڈھرے نے شائع کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے