ڈاکٹر ثناء انصاری کا ڈی این بی سرجری میں داخلہ باعث فخر
مالیگاؤں : 17 اگست (نامہ نگار) ہمارا شہر مختلف نوعیت سے مثالی شہر مانا جاتا ہے ۔ جہاں صنعتی ، شہر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے وہیں مذہبی و تعلیمی شہر کی نگاہ سے بھی دیکھا جاتا رہا ہے ۔ خواتین کو اس شہر نے نمایاں مقام پر جگہ دی ہے ۔ گزشتہ تین دہائیوں سے طلباء کے مقابلے طالبات تعلیمی میدان میں بازی مار رہی ہیں ، بالکل اِسی طرح راجہ نگر اور امن پورہ کے ساتھ ساتھ گرو وار وارڈ کے لئے یہ خبر باعث فخر ہے کہ علاقہ کی معروف شخصیت ڈاکٹر شکیل احمد انصاری MBBS و ڈاکٹر انصاری فرزانہ پروین BUMS کی دختر ڈاکٹر انصاری ثناء نے امسال DNB سرجری میں ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل پونہ میں داخلہ لیا ہے ۔ غالباً یہ پہلی لیڈی ہوں گی جو اِس کورس کو مکمل کررہی ہیں ۔ موصوفہ نے اس سے قبل جے جے میڈیکل کالج ممبئی سے MBBS کیا ۔ اس سے قبل دسویں اور بارہویں 2010 2012 ء میں مالیگائوں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج سے اپنی تعلیم مکمل کی اور اب تک نمایاں کامیابی حاصل کررہی ہیں ۔ گرو وار وارڈ علاقہ میں حافظ ، عالم ، امام کے ساتھ ساتھ ٹیچرس ، ڈاکٹرس ، شاعر کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ۔ اس علاقہ میں تعلیمی ماحول پروان چڑھ رہا ہے ایسے میں ڈاکٹر ثناء انصاری کے لئے نیک خواہشات ڈاکٹر حسن الدین شیخ ، ادارۂ ہفت روزہ بیباک و IMA گروپ مالیگائوں نے پیش کی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com