ایک فرد ایک ووٹ کے ساتھ بوگس ووٹوں سے آزادی کا نعرہ، آصف شیخ نے 500 بوگس ووٹوں کی پہلی فہرست پرانت آفیسر کو فراہم کی
بوگس ووٹ کسی بھی پارٹی کی ہو اسے کٹ کیا جانا چاہیے، انصاف نہ ملنے پر ہائی کورٹ کا راستہ اپنایا جائے گا
مالیگاؤں :15 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) یوم آزادی پر مالیگاؤں سمیت ہندوستان بھر کی عوام کو پر خلوص مبارکباد پیش کی جاتی ہے اور اس جشن آزادی کے موقع پر ہم " ایک فرد ایک ووٹ" کے نعرہ کے ساتھ بوگس ووٹوں سے آزادی" کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ شہر میں شفاف طریقے سے چناؤ ہوسکے اسطرح کا اظہارِ خیال آصف شیخ نے مالیگاؤں شہر کے پرانت آفیسر وجئے آنند شرما کو ایک مطالباتی مکتوب دیکر کیا ۔
موصوف نے کہا کہ آج ہم بھارت کے 74 ویں جشن یوم آزادی منارہے ہیں اور اسکے لئے کروڑوں ہندوستانیوں نے قربانی دی ہے آزاد بھارت کا دستور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی سربراہی میں بنایا گیا جس میں ووٹ کو اہمیت دی گئی ہے اور اسی ووٹ سے ہم اپنے ملک کے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ، ایم ایل اے ،ایم پی ،کارپوریٹرس کا انتخاب کرتے ہیں لیکن حیرت کی بات ہے کہ مالیگاؤں شہر سینٹرل اسمبلی حلقہ میں الیکشن سے قبل اور بعد میں بھی ایک فرد کی ایک سے زائد ووٹر لسٹ میں نام شامل ہیں ۔بوگس ووٹوں کو بڑھایا گیا ہے جوکہ جمہوریت کے خلاف ہیں ۔بوگس ووٹرس پر کارروائی کی جائے انکے نام ایک جگہ ہی رہنے دیا جائے دیگر جگہوں سے انکے نام کٹ کردیئے جائیں ۔آصف شیخ نے پرانت آفیسر سے کہا کہ بوگس ووٹرس پر فوجداری مقدمہ درج کیا جائے ۔BLO کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے اور ان پر کارروائی کی جائے ۔وہیں انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں ایک منصوبہ بندی کے ساتھ یہ کام کیا گیا ہے اسے ختم کیا جانا چاہئے ۔ مجلس اتحاد المسلمین اور جنتا دل کے سیاسی افراد نے شہر بھر میں بوگس ووٹ بڑھایا ہے اس بوگس ووٹرس میں مفتی اسماعیل کے بیٹے عبداللہ فیصل مفتی اسماعیل، جنتا دل کی گٹ نیتا شان ہند نہال احمد، کارپوریٹر عبد الباقی راشن والا، انکی اہلیہ، کارپوریٹر کلیم دلاور اور انکی اہلیہ، بچوں کے ساتھ ساتھ مجلس کے یونس عیسٰی پریوار کے بوگس ووٹوں پر مشتمل 500 افراد کی پہلی فہرست آصف شیخ نے پرانت آفیسر کو دی اور کہا کہ یہ ووٹ ہماری فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے تلاش کی ہے مزید تلاشی مہم جاری ہے اگر آپ نے ان پر کارروائی نہیں کی تو ہمیں ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے گا ۔آصف شیخ نے اس موقع پر اخباری نمائندوں کے سامنے پرانت آفیسر سے کہا کہ بوگس ووٹ کسی کی بھی ہو وہ کٹ ہونا چاہئے، چاہے کانگریس کے ورکر کی بوگس ووٹ یا مجلس، جنتا دل، راشٹروادی یا کسی بھی پارٹی کی ہو اسے کٹ کردیا جانا چاہیے ۔اس موقع پر اسلم انصاری، شکیل بیگ ،عبدالقیوم،اظہر شیخ وغیرہ موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com