مالیگاؤں کے مسلم نوجوان کے ساتھ مآب لنچنگ کی سنگین واردات ، درخت سے باندھ کر بے دردی سے مارا پیٹا گیا
سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید داردسی کے لئے پہنچے، پولس میں شکایت درج کرنے وفد پارولہ روانہ
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے و وزیر داخلہ انیل دیشمکھ سے شکایت، مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی
مالیگاؤں : 25 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ )مہاراشٹر کے ضلع جلگاؤں کے شہر پارولہ کے قریب واقع دیہات بھولا بابرا میں مالیگاؤں شہر کے دو مسلم نوجوانوں کے ساتھ مآب لنچنگ کا سنگین واقعہ رونما ہوا ۔اطلاع کے مطابق 15 سے 20 افراد نے کمالپورہ کے ساکن وسیم خان عزیز خان اور شیخ مبین شیخ شیخ کلیم کی گاڑی کو روک کر انہیں گاڑی سے نکال کر بری طرح سے مارا پیٹا اور ان پر الزام لگایا کہ یہ افراد ممنوعہ جانوروں کی تجارت کرنے کی غرض سے جانوروں کو مالیگاؤں لے جارہے تھے ۔یہ واقعہ منگل 21 جولائی کو پیش آیا ۔مسلم نوجوانوں کو بے دردی سے مارے اور پیٹے جانے کے بعد بھی پولس نے کیوں قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا ۔اس واقعہ کی اطلاع جیسے ہی مالیگاؤں پہنچی سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے زخمی افراد میں شیخ مبین اور وسیم خان کے گھر داد رسی کے لئے حاضری لگائی اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی پیش کیا ۔وہیں آصف شیخ نے جلگاؤں ضلع گرامین ایس پی سے فون پر گفتگو کی اور خاطیوں کے خلاف شکایات درج کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔آصف شیخ نے پارولہ کے دیہات بھولا بابرا کے پولس انسپکٹر سے بھی گفتگو کی قانون ہاتھ میں لینے والے فرقہ پرستوں پر 307 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔اسطرح کی تفصیلات آصف شیخ نے نمائندہ بیباک کو دی۔
اور بتایا کہ ۔اس ضمن میں ہم نے ناسک ڈیوژن رینج کے آئی جی (انسپکٹر جنرل آف پولس سے بھی شکایت کی اور کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ اسطرح کی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی ۔جانوروں کی آمد و رفت کے نام پر مسلمان نوجوانوں کو فرقہ پرستی اپنا شکار بنارہے ہیں جس سے ضلع پورے مہاراشٹر میں ماحول خراب ہونے کا خدشہ ہے اس لئے فرقہ پرستوں پر لگام لگائی جائے اور ان پر سخت کارروائی کی جائے ۔ کمالپورہ کے وسیم خان اور شیخ مبین کے گھر پہنچ کر آصف شیخ نے زخمیوں کی عیادت کی اس موقع پر آصف شیخ کے ساتھ فاروق فیض اللہ، افضل ماسٹر، ایوب خان قریشی، شکیل ماسٹر کی سربراہی میں سرکردہ افراد موجود تھے ۔وہیں ایک وفد آصف شیخ نے جائے واردات پر روانہ کیا ۔
دوسری جانب شیخ آصف نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کو ایک مکتوب ای میل کرتے ہوئے اس واقعہ کی تفصیلات کی روشنی میں مطالبہ کیا کہ مہاراشٹر بھر میں پولس انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی اجازت دی جائے اور بجرنگ دل ۔وشو ہند پریشد کے کارکنان پر نظر رکھی جائے تاکہ وہ گئو رکشا کے نام پر زبردستی مسلم تاجروں کے ساتھ مار دھاڑ نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے دوسرے سب سے بڑے مذہبی تہوار عید الضحٰی پر کسی بھی قسم کی کوئی گڑ بڑی نہ ہونے پائے اسکا خیال رکھا جائے ۔اور مالیگاؤں کے مسلم نوجوانوں کو انصاف دیا جائے ۔خیال رہے کہ جانوروں کے نام پر سال گزشتہ تبریز انصاری کو مار مار کر شہید کردیا گیا تھا جسکا زخم ابھی تک تازہ ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com