پولس سب انسپکٹر اظہر شیخ خودکشی معاملے میں آیا نیا موڑ ، بیوی سمیت 15 سسرالیوں پر مقدمہ درج



پولس سب انسپکٹر اظہر شیخ خودکشی معاملے میں آیا نیا موڑ ، بیوی سمیت 15 سسرالیوں پر مقدمہ درج




مالیگاؤں : 25 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر میں ایک طرف محکمہ پولیس کورونا وبائی امراض کو لیکر  منصوبہ بندی کو لیکر فکر مند تھی کے دوسری جانب لاک ڈاؤن اور شہر میں قانون معاملات کو لیکر ضلع ایس پی آرتی سنگھ کی میٹنگ چل رہی تھی کے اسی  دوران ایک دل دہلا دینے والا معاملہ پیش آیا تھا جس میں شہر ڈی واے ایس پی کے خاص مشیر اور اسکواڈ کے ذمہ دار  سب پولیس انسپکٹر  اظہر الدین حسن الدین شیخ نے سٹی پولیس اسٹیشن کے احاطے میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی ، اس معاملے میں سٹی پولیس نے حادثاتی موت کا اندراج کر تحقیقات شروع کردی تھی لیکن اس معاملے میں ایک نیا موڑ سامنے آیا جس میں پی ایس آئے اظہر شیخ کی خودکشی کے معاملے میں انکی اہلیہ سمیت 15 سسرالی افراد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔  معلوم ہوکہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس کی آفس میں کام کرنے والے اظہر شیخ نے 11 اپریل کو کنٹرول روم سٹی پولیس اسٹیشن کے احاطے میں خود کو گولی مارلی تھی ۔ مرحوم اظہر شیخ کے والد حسن الدین عبدلقادر شیخ 59 سال ساکن چشتیہ پارک جلگاؤں نے شکایت میں کہا ہے کہ اس تنازعہ میں ان کی اہلیہ (1)  مصباح اظہر شیخ ، 2) اقبال غیاث الدین شیخ ،3)  رضوان لطیف شیخ ، 4) شعیب لطیف شیخ ، 5) رمیز شکیل سیّد ،6)  معین شکیل شیخ ، 7) انیس غیاث الدین شیخ ،8)  فرحان شاکر شیخ ، 9) عفان شاکر شیخ ، 10) یاسمین شاکر شیخ ، 11) پروین شکیل سید ،12) شاکر احمد شیخ ، 13)  صابر اقبال شیخ 14)  انعم اقبال شیخ ، 15) مونس شیخ (سابھی ساکن جلگاؤں ) یہ دھمکی  دیتے تھے ، اس معاملے میں اظہر شیخ کے والد نے مرحوم کی بیوی سمیت سرالیوں پر عدالتی اخراجات ، وکیل کی فیس اور انیس شیخ کے کینسر کے علاج کے لئے 7 لاکھ روپے مانگنے کا الزام عائد کیا ہے ، اس معاملے میں سٹی پولیس نے سبھی ملزمین کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر  36/2020 قلم 306 , 504 , 506 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے دیگر تحقیقات اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر ہیمنت کڑوکر کررہے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے