کے ۔ ڈی لینڈ ڈیولپرس کا قرآن خوانی و دعا سے پر وقار افتتاح، معززین شہر کی کثیر تعداد میں شرکت اور مبارکباد


خلیل دادا  (KD) لینڈ ڈیولپرس آفس کا قرآن خوانی و دعا سے پر وقار افتتاح، معززین شہر کی کثیر تعداد میں شرکت اور مبارکباد


مالیگاؤں :24 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) زمین کی خرید و فروخت میں اپنا ایک منفرد اور مثالی نام بنانے والے سابق اسٹینڈنگ چیئرمین شیخ خلیل شیخ شفیع عرف خلیل دادا کی آفس بنام "کے ڈی لینڈ ڈیولپرس اینڈ بروکر" کا افتتاح آج 24 "جولائی کو آگرہ روڈ پر واقع پیلا پمپ کے سامنے بعد نماز عصر قرآن خوانی اور ارقم مسجد کے امام و خطیب حافظ محمد وقاص کی دعا سے ہوا ۔اس تقریب میں سابق ایم ایل اے و سابق میئر شیخ رشید، سابق ایم ایل اے آصف شیخ ،شیخ خلیل کے علاوہ شہر کے معززین شریک رہے ۔کے ڈی آفس کے افتتاح پر شہر کے زمین پلاٹ کا کاروبار کرنے والے لینڈ ڈیولپرس اور سرکردہ افراد نے مبارک باد پیش کی ۔اس موقع پر خلیل داد نے شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ہم نے ایمانداری اور دیانتداری سے شہر بھر میں زمین کے کاروبار میں طویل عرصہ اپنی خدمات انجام دی ہیں ۔اور یہی وجہ ہے کہ شہر کی عوام نے ہمارے نام پر بھروسہ کیا ۔ہم اللہ رب العزت کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں اور شہریان سے مزید تعاون کی امید رکھتے ہیں کہ جس طرح عوام نے ہم پر بھروسہ کیا ہے اسے مزید تقویت پہنچانے ہم اپنی خدمات بہتر طریقے سے جاری رکھیں گے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے