آئی پی ایل کرکٹ میچ کا آغاز 19 ستمبر سے، فائنل مقابلہ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا : برجیش پٹیل (چیئرمین آئی پی ایل)
نئی دہلی :24 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ تازہ خبروں کے مطابق انڈین پریمیر لیگ کے انعقاد کو لے کر سب سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ آئی پی ایل 13 کا آغاز 19 ستمبر سے ہوگا اور ٹورنامنٹ کافائنل 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ۔ انڈین پریمیر لیگ کے چیئرمین برجیش پٹیل نے یہ باضابطہ اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل برجیش پٹیل نے اعلان کیا تھا کہ اس سال آئی پی ایل متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے آئی پی ایل کا وقت پر انعقاد نہیں ہوسکا۔ لیکن ورلڈ کپ منسوخ ہونے کی وجہ سے بی سی سی آئی کے لئے آئی پی ایل نیلامی کا راستہ صاف ہوگیا۔جمعرات کو ہی یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ یہ ٹورنامنٹ 19 ستمبر سے ہوسکتا ہے۔ دراصل یہ مانا کیا جارہاہے کہ بی سی سی آئی ایک دن میں صرف ایک میچ کا انعقادکرنا چاہتا ہے، لہٰذا ٹورنامنٹ جلد شروع کیا جارہا ہے۔ برجیش پٹیل نے واضح کیا ہے کہ آئی پی ایل کا 13 واں سیزن 51 دن تک چلے گا۔تاہم اب تک بورڈ کی جانب سے آئی پی ایل کے شیڈول اور میچوں کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ بی سی سی آئی، آئی پی ایل کا شیڈول اگلے ایک ہفتے کے اندر جاری کرسکتا ہے۔جسکا فیصلہ آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com