مہاراشٹر حکومت کا اہم فیصلہ : کارپوریشن ،میونسپلٹی اور گرام پنچایت کی تمام میٹنگیں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لی جائے گی
سائزنگ سمیت دیگر امور پر مالیگاؤں کارپوریشن کی ہونے والی خصوصی جنرل میٹنگ بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوگی، تمام کارپوریٹر اپنے گھروں سے میٹنگ میں حصّہ لینگے، کارپوریٹرس کو لنک شیئر کردی جائے گی :میئر طاہرہ شیخ
ممبئی :6 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حفظ ماتقدم کے طور پر مہاراشٹر حکومت ریاست میں عوامی ہجوم ایک جگہ اکٹھا کرنے سے احتیاط کررہی ہے ۔اس ضمن میں سرکار کے گزشتہ 4 اپریل کے لئے گئے فیصلہ اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ ایکٹ 1897 کی روشنی میں ریاست بھر میں گرام پنچایت، میونسپلٹی، اور کارپوریشن کے تمام شعبوں کی میٹنگیں لینا ضروری ہے لیکن ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہی ان میٹنگوں کا انعقاد کیا جائے ۔گزشتہ تین جولائی کو حکومت مہاراشٹر نے حکم نامہ نمبر 73/94 کورونا 2020 جاری کیا ہے ۔اس ضمن میں سرکار کی طرف میونسپلٹی اور کارپوریشن و گرام پنچایت ہو رہنمانہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اب وہ اپنے اپنے تمام شعبوں کی میٹنگیں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہی لیں، عوامی و بنیادی ضروریات کی تکمیل، مسائل کے حل اور دیگر اہم مسائل کے ساتھ ہی ماہانہ جنرل میٹنگوں کا انعقاد بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا جائے ۔یہ حکمنامہ کیلاش بدھان ڈپٹی سیکرٹری حکومت مہاراشٹر کی دستخط سے جاری کیا گیا ہے ۔اس حکمنامہ کی روشنی میں مالیگاؤں کارپوریشن کی میئر طاہرہ شیخ رشید نے فیصلہ لیتے ہوئے نمائندہ بیباک کو بتایا کہ ہم نے سائزنگ کے عنوان سمیت دیگر اہم عنوان پر خصوصی جنرل بورڈ میٹنگ کارپوریشن میں سوشل ڈسٹنسنگ کی شرائط کے ساتھ منعقد کرنے کا فیصلہ لیا تھا لیکن اب مہاراشٹر حکومت کے مذکورہ بالا جی آر مطابق مالیگاؤں کارپوریشن کی ہونے والی خصوصی جنرل بورڈ میٹنگ بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لی جائے گی ۔طاہرہ شیخ رشید نے بیباک سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم ویڈیو کانفرنسنگ کی لنک تمام کارپوریٹرس کو سینڈ کردینگے تاکہ کارپوریٹرس حضرات اپنے اپنے گھروں پر رہے کر اس میٹنگ میں حصہ لے سکیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com