اکشے کمار کے ناسک دورہ پر ہوا تنازعہ ، ریاستی وزیر جھگن بھجبل نے کلکٹر کو دیاجانچ کا حکم
ناسک :5 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ)مشہور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا ناسک دورہ ان دنوں تنازعہ کا شکار ہو گیا ہے ۔ اکشے کمار کے دورے پر سوال اٹھائے جارہے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے درمیان انھیں وی آئی پی سہولیات کیسے فراہم کی گئی؟ اکشے کمار نے ناسک دیہی علاقوں کا دورہ کیا تو انھیں ناسک شہر پولس نے کس طرح اور کس کے حکم پر تحفظ فراہم کیا؟ تفصیلات کے مطابق اس متنازعہ معاملہ میں ریاستی وزیر جھگن بھجبل نے مداخلت کرتے ہوئے ناسک ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے کو پورے معاملے کی جانچ کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ معلوم ہوکہ جاری لاک ڈاؤن میں ریاستی وزیر اعلیٰ سمیت سبھی وزرا اپنی اپنی گاڑیوں سے دورہ کر رہے ہیں اور ایسے حالات میں اکشے کمار کو ہیلی کاپٹر سے دورہ کرنے کی اجازت دی گئی ۔اکشے کمار کو ناسک ضلع میں وی آئی پی سہولت حاصل ہونے کے سبب تنازعہ پیدا ہو گیا ہے ۔خیال رہے کہ حال ہی میں اکشے کمار ناسک دورے پر آئے تھے اور ہیلی کاپٹر سے ترمبکشور گئے تھے اتنا ہی نہیں موصوف نے ایک دن قیام بھی کیا تھا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com