بجلی بل دیکھ کر مشہور کھلاڑی ہربھجن بھی حیران، کہا "پورے محلے کا بل لگادیا کیا؟"، نظر ثانی کی درخواست
ممبئی : 26 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ ) موصولہ تازہ خبروں کے مطابق مشہور ہندوستانی کرکٹر اور معروف گیند باز ہربھجن سنگھ نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کر بجلی کمپنی کے خلاف اپنی حیران کن ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔تفصیل کے مطابق ممبئی میں واقع ہربھجن کے مکان کی بجلی بل کو کمپنی نے بہت زیادہ بنا کر بھیج دیا ہے ہربھجن نے آج اپنے ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے ممبئی کی بجلی کمپنی اڈانی الیکٹری سٹی ممبئی کو ری ٹوئیٹ کیا ہے اور کمپنی کی جانب سے بھیجی گئی /-33900.00 روپے کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہیکہ 'اتنا بل' پورے محلے کا لگا دیا کیا؟.... نارمل بل سے سات گناہ زیادہ بل.... ہربھجن بل سے پریشان ہیں جب ایک خاص آدمی کی یہ حالت ہے تو عام آدمی سے متعلق سوچا بھی نہیں جاسکتا- یاد رہیکہ لاک ڈاؤن کے چلتے بجلی کمپنیاں میٹر ریڈنگ نا لیتے ہوئے اندازاً بل دے رہی ہے جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com