بجلی کمپنی کو 168 کروڑ روپے کا نقصان ، صارفین سے بلوں کی ادائیگی کرنے کی کمپنی کی اپیلبجلی چوری میں اضافہ ، بجلی چوری اور میٹر میں چھیڑ چھاڑ سے باز رہنے کا انتباہ، وقت پر بلوں کی ادائیگی کرنے پر 2 فیصد کی چھوٹ اور تین قسطوں کی سہولت کا نظم


 بجلی کمپنی کو 168 کروڑ روپے کا نقصان ، صارفین سے بلوں کی ادائیگی کرنے کی کمپنی کی اپیل

بجلی چوری میں اضافہ ، بجلی چوری  اور میٹر میں چھیڑ چھاڑ سے باز رہنے کا انتباہ 

وقت پر بلوں کی ادائیگی کرنے پر 2 فیصد کی چھوٹ اور تین قسطوں کی سہولت کا نظم


مالیگاؤں :27 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مارچ تا جولائی 5 مہینوں کے بجلی بل شہر بھر میں تقسیم کئے جارہے ہیں مارچ سے یکم جولائی تک اندازا ریڈنگ کے مطابق بجلی یونٹس کو ریکارڈ کیا گیا ہے وہیں جولائی ماہ کی ریڈنگ بجلی کمپنی نے صارفین کے میٹر سے حاصل کی اور پانچ مہینوں کے بجلی بلوں کو تقسیم کردیا اب تمام صارفین اپنے بلوں کی ادائیگی جلد از جلد کریں اسطرح کا اظہار کلکتہ کی پرائیویٹ پاور انرجی کمپنی نے اپنی ہیڈ آفس میں منعقد پریس کانفرنس میں دی۔اس کانفرنس میں بجلی کمپنی کے مقامی سی ای او بپلب پال نے صحافیوں کو بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ شہر بھر میں بجلی نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے اور اسکے لئے کمپنی نے جون ماہ میں 9 سو ہائے ٹینشن لائن چیک کرتے ہوئے درست کی ، لاک ڈاؤن کے ایام میں کنٹینمینٹ زون میں بھی کمپنی نے اپنی خدمات جاری رکھی ، انہوں نے کہا کہ کمپنی نے شہر میں اپنا کام شروع کیا اور 20 دنوں کے بعد سے ہی لاک ڈاؤن کا نفاز ہوگیا ایسے میں مارچ اپریل مئی اور جون کے لئے اوسطاً بل کے مطابق صارفین کو بل تقسیم کئے گئے جس میں جولائی ماہ کی ریڈنگ بھی شمار کی گئی ہے انہوں نے وجہ بتائی کے لاک ڈاؤن کے ایام میں پاور لوم اور انڈسٹری سیکٹر بند ہونے  سے عوام نے زیادہ وقت اپنے گھروں میں گزارا اور گرمی کے سبب گھروں میں بجلی کا استعمال زیادہ ہوا اسکے باوجود کمپنی نے صارفین کے ساتھ رعایت برتی ہے ۔ موصوف نے کہا کہ ان 4 ماہ میں کمپنی کو 168 کروڑ روپے کا مالی نقصان ہوا ہے کمپنی نے اپیل کی ہے کہ صارفین اپنے بجلی بلوں کی ادائیگی جلد از جلد کرے اور بجلی بل پر درج مدت میں گھریلوں بجلی بلوں کی ادائیگی پر 2 فیصد چھوٹ دی جائے گی اور گھریلو صارفین کو تین قسطوں میں بجلی بل بھرنے کی سہولت بھی کمپنی کی جانب سے فراہم کی گئی ہے ، کمپنی کے سی ای او نے مزید کہا کہ بجلی بلوں کی وصولی انتہائی سست رفتاری سے ہورہی ہے  جس میں تیزی لانے کے لئے کمپنی نے پریس کانفرنس کے ذریئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دی گئی مدت میں بل کی ادائیگی کرکے کمپنی کے ساتھ تعاون کریں ۔ وہیں دوسری جانب شہر میں 1 لاکھ 6 ہزار بجلی صارفین کی تعداد بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیانہ ، مالدہ ، رمضانپورہ کے علاقوں میں بجلی چوری کا گراف زیادہ ہے ان علاقوں میں پلاسٹک کارخانے اور گٹی کارخانے اور پاور لوم صنعت سے منسلک کاروبار جاری ہے جہاں بجلی چوری کا گراف زیادہ درج کیا گیا ہے جس  کی وجہ سے کمپنی کروڑوں کے خسارے سے دو چار ہے ، کمپنی نے جب شہر میں اپنا کام شروع کیا تب 50 فیصد نقصان درج کیا گیا تھا لیکن اب 60 فیصد نقصان ہوا ہے جن میں 55 فیصد کمرشیل علاقوں سے نقصان ہوا ہے ۔اسکے باوجود کمپنی نے 45 فیصد نقصانات کو ریکور کرنے کا ٹارگیٹ لیا ہے ۔بجلی کمپنی نے اب تک مہاراشٹر سرکار سے 190 کروڑ روپے لاگت کی بجلی خریدی اور بجلی صارفین سے صرف 22 کروڑ روپے ہی وصول کئے جاسکے ہیں ۔کمپنی کو اب تک 168 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑھ رہا ہے اس خسارے کو پر کرنے کے لئے کمپنی نے صارفین سے بجلی بھرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کمپنی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایجنٹوں سے دور رہے اور نیا بجلی کنکشن یا دیگر بجلی کے کاموں کے لئے بجلی کمپنی کے آفس سے رابطہ کریں یا آن لائن درخواست کرتے ہوئے دو سے تین دنوں میں کنکشن حاصل کرنے کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں ۔وہیں شہر بھر میں بجلی کمپنی کی جانب سے بار بار بجلی کی آنکھ مچولی اور کمپنی کی جانب سے کی جانے والی لاپرواہی کے سوال پر شیواجی باسو ، راجپوت اور سنجیو بڑیار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مینٹننس کا کام تیزی سے جاری ہے ، ملازمین کی کمی کو دور کر لیا گیا ہے اور پہلے سے بہتر خدمات انجام دی جارہی ہے ، اور شہر بھر میں کمپنی نے ٹرانسفارمر ، بجلی کے تار ، کھمبے اور ڈی پی کا معاینہ کرتے درستگی کے کاموں کا آغاز کر دیا ہے صارفین کی شکایت کے لئے ہیلپ لائن کنٹرول روم کا نظم کیا گیا ہے جس میں 63 افراد عوام کی شکایت ملتے ہی تشفی بخش کاروائی انجام دینگے ۔ کمپنی کے سی ای او بپلپ پال نے شہر بھر کے بجلی صارفین سے عاجزانہ گزارش کرتے ہوئے کہا کہ عوام بجلی چوری سے پرہیز کریں اور اپنے میٹر میں اگر چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے تو اسے فوری طور پر درست کر لے۔  کمپنی نے سبھی میٹر صارفین کا  ڈاٹا اپنے پاس جمع کرلیا ہے اور کمپنی کے رولس کے مطابق ایک مرتبہ عوام کو انتباہی نوٹس اخبارات کے ذریعے دی جارہی ہے بصورت دیگر قانون کے تحت سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی ۔ کمپنی نے عوام کے من میں پیدا شکوک و شبہات  اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے وضاحت کی کے بجلی کمپنی مہاراشٹر حکومت کی الیکٹری سٹی ریگولیٹری کمیشن کے نافذ کردہ  بائے لاز کی روشنی میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں اور کمپنی کی جانب سے ایڈیشنل چارجیس نہیں لگائے گئے ہیں اسلئے عوام بجلی بلوں کی ادئیگی کرتے ہوئے کمپنی کا تعاون کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے