دیسی پستول سمیت نوجوان گرفتار، 7 جولائی تک پولس تحویل، چار ماہ میں شہر کے مختلف پولس اسٹیشنوں کی حدود سے اب تک 6 پتسول ضبط کی گئی، ایڈیشنل ایس پی کی پریس کانفرنس میں مخاطب ‏


دیسی پستول سمیت نوجوان گرفتار، 7 جولائی تک پولس تحویل 

چار ماہ میں شہر کے مختلف پولس اسٹیشنوں کی حدود سے اب تک 6 پتسول ضبط کی گئی، ایڈیشنل ایس پی کی پریس کانفرنس میں مخاطب 


مالیگاؤں: 4 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ)ضلع ایس پی ارتی سنگھ و ایڈیشنل ایس پی سندیپ گھگے کی رہنمائی میں تشکیل کردہ اسپیشل اسکواڈ کے اسٹنٹ پولس انسپکٹر ساگر کوتے، پولس سپاہی تشار آہیرے، پولس سپاہی ابھیجیت سابڑے، دنیش شیراوتے نے 3 جولائی کی رات ساڑھے دس بجے آزاد نگر پولس اسٹیشن کی حد میں بڑا قبرستان سے لگ کر منشی بابا درگاہ کے پاس سے محمد انور انصاری (23 سال) ساکن کریم کے قبضے سے 15 ہزار روپے مالیت کی ایک دیسی پستول ضبط کیا ۔جسے آج کورٹ میں پیش کیا گیا ہے ۔عدالت نے اس ملزم کو چار دن کی پولس تحویل میں بھیجے جانے کا حکم صادر کیا اسطرح کی تفصیلات آج ایڈیشنل ایس پی نے پولس کنٹرول روم میں منعقدہ پریس کانفرنس میں دی ۔ایڈیشنل ایس پی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولس جانچ پڑتال میں پتہ لگایا جائے گا کہ ملزم محمد انور کسی کے رابطہ میں ہے یا اس کی ذاتی پستول ہے؟ موصوف نے کہا کہ گزشتہ چار مہینوں میں شہر کے رمضان پورہ، عائشہ نگر، پوار واڑی اور آزاد نگر پولس اسٹیشن کی حدود سے اب تک 6 پتسول ضبط کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس پریس کانفرنس میں کیمپ ڈی وائی ایس پی منگیش چوہان، آزاد نگر پولس انسپکٹر دلیپ کمار پاریکر و خصوصی دستہ کے پولس جوان موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے