پلاسٹک کارخانے بغیر آتی کرمن کئے صفائی کے ساتھ اپنا کاروبار کرینگے ، اظہار تشکر میٹنگ سے پلاسٹک ایسو سی ایشن کا موقف
مالیگاؤں: 29 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں پلاسٹک ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی شہر کے مضافات دیانہ ، مالدہ ، درے گاؤں میں تقریبا 210 پلاسٹک کارخانے جاری ہے جن میں 100 سے زائد پلاسٹک کارخانوں میں پلاسٹک کو صاف کیا جاتا ہے ان پلاسٹک کارخانوں سے ہزاروں افراد روزگار سے جڑے ہوئے ہیں اور انکے روزگار کو موجودہ صورتحال میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جسے محسوس کرتے ہوئے پلاسٹک اسوسی ایشن نے کانگریس پارٹی کےصدر شیخ رشید و نوجوان لیڈر آصف شیخ اور میونسپل کارپوریشن کی مئیر طاہرہ شیخ رشید سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے مسائل کو پیش کیا جسے کانگریس نے میونسپل کارپوریشن کی جنرل بورڈ میٹنگ میں منظوری دیکر پلاسٹک کارخانوں کو جاری رہنے کی منظوری دیکر مہاراشٹر حکومت کو تجویز روانہ کردی ہے اس ضمن میں پلاسٹک اسوسی ایشن نے کانگریس پارٹی کے تمام ذمہ داران کارپوریٹر اور شیو سینا کے کارپوریٹر ریاستی وزیر دادا بھوسے کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ مالدہ میں پلاسٹک اسوسی ایشن کی اظہار تشکر کی میٹنگ میں اسطرح کے جملوں کا اظہار پلاسٹک ایسوسی ایشن کے صدر آصف خان جمشیر خان نے کیا ۔ انہوں نے کہاں کے پلاسٹک انڈسٹری سے وابستہ صنعت خصوصا پلاسٹک کارخانے شدید معاشی بحران سے گزر رہے ہے ۔ پلاسٹک کارخانوں پر یہ الزام لگا کر بند کرانے کی کوشش کی گئی کے یہ گندگی پھیلا رہے ہیں ۔ جبکہ پلاسٹک کارخانے شہر بھر میں صفائی مہم کا کام انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیری نے بھی پلاسٹک کارخانوں کو کم پالیوشن کا ریمارک دیا ہے ۔ اس صنعت سے جڑے ہزاروں خاندان آج معاشی پریشانی سے جوجھ رہے ہیں ۔ جسے دور کرنے کیلئے کانگریس پارٹی نے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے ۔ انہوں نے شہر بھر کی عوام سے اس روزگار کو بچانے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ اب پلاسٹک کارخانے اپنی حدود میں بغیر آتی کرمن کئے ہوئے صاف صفائی کے ساتھ اپنا کام جاری رکھیں گے تاکہ اپنی ذات سے کسی کو کوئی تکلیف نا ہو ، انہوں نے پھر ایک مرتبہ وزیر دادا بھسے ، سابق مئیر شیخ رشید ، مئیر طاہرہ ، آصف شیخ کے ساتھ ساتھ کانگریس ۔ شیو سینا کارپوریٹروں کا شکریہ ادا کیا اس تقریب میں پلاسٹک اسوسی ایشن کے صدر آصف خان کے ساتھ راجو دگڑ ،میور سونو نے، پاشا بھائی، رفیق بھائی ، بدر عالم شیخ ، عتیق بیگ، شیخ خلیل، نظام بھائی، جاوید بھائی، تراب بھائی سمیت درجنوں افراد موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com