این سی پی کو دھوکہ دیکر ایم آئی ایم کا کام کرنے والے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے باغی کارپوریٹرس کے خلاف پارٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کا مطالبہ
بقرعید بعد این سی پی صدر شرد پوار سے ملاقات، مفاد پرستوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہ ہو :حاجی یوسف سیٹھ نیشنل
مالیگاؤں 28 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کی صدارت، عہدے داری اور وفاداری کو لیکر ان دنوں کافی گرما گرم بحث ہورہی ہے، شہریان میں تجسس بڑھتا جارہا ہے ایسے میں آج مقامی راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رہنما حاجی یوسف سیٹھ نیشنل نے ایک پریس میٹنگ میں صحافیوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی سیاست میں کچھ دنوں سے مفاد پرست ٹولہ سرگرم ہوکر اپنے آپ کو راشٹروادی کانگریس پارٹی کا خیر خواہ ظاہر کررہا ہے انہوں نے نام نہ لیتے ہوئے سیدھا نشانہ راشٹروادی کے باغی کارپوریٹرس پر سادھا ہے ۔حاجی یوسف سیٹھ نیشنل نے کہا کہ ہم 15 سالوں سے راشٹروادی کانگریس میں پوری ایمانداری سے کام کررہے ہیں اور ہم نے پارٹی کے پرچم تلے عوامی کام انجام دیئے ہیں ۔موصوف نے کہا کہ چاہے بم دھماکہ معاملہ میں رہنمائی کی بات ہو، فسادات میں مسلمانوں کو انصاف دلانے کی بات ہو، شہر میں تعمیری کاموں کا مسئلہ ہو، پاورلوم، سائزنگ اور دیگر کاروباری معاملات ہو، لاک ڈاؤن اور دیگر مسئلہ میں ہم نے راشٹروادی کانگریس جڑے رہتے ہوئے بے شمار خدمات کو انجام دیا ہے ۔موصوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی الیکشن ہو یا پارلیمنٹ یا پھر کارپوریشن کے الیکشن ہو ہم نے ہمیشہ پارٹی ہائی کمان کے فیصلے کو قبول کیا اور سیاست میں اپنا بہتر کردار ادا کیا ہے لیکن دیکھنے میں آرہا ہے کہ کچھ مفاد پرست ٹولہ پارٹی سے بغاوت کر اپنا ذاتی فائدہ اٹھا رہا ہے اور اب جبکہ مہاراشٹر میں کانگریس ۔راشٹروادی و شیو سینا اتحاد کی حکومت ہے تو پھر منہ اٹھا کر اپنے آپ کو پارٹی کا خیر خواہ بتا رہے ہیں ایسے مفاد پرستوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔یوسف سیٹھ نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم پارٹی ہائی کمان سے شکایت کرینگے کہ ان مفاد پرستوں کے خلاف پارٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے، کارپوریشن اور ڈیوژنل کمشنر میں شرد پوار کے فوٹو اور پارٹی کا نشان ختم ہوگیا ہے اس جانب بھی توجہ دیکر کارروائی کی جانی چاہئے تاکہ ایسے مفاد پرست سیاسی بازی گر دوبارہ کسی کو دھوکہ نہ دے سکے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے شہر کے ایم ایل اے نے عوام کو دھوکہ دے کر الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے لیکن وہ اپنی ذمہ داری کو ایمانداری سے پوری کر نہیں سکتے کیونکہ انکے اندر صلاحیت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ کیا مفتی اسماعیل کے علاہ ان کارپوریٹرس کی نظر میں پارٹی صدر شرد پوار لیڈر نہیں ہیں؟ کیا وہ جینت پاٹل کو اپنا لیڈر نہیں مانتے؟ اور پھر کہتے ہیں کہ ہم راشٹروادی کے نشان پر الیکشن میں کامیاب ہوئے ہیں ۔حاجی یوسف سیٹھ نیشنل نے کہا کہ کانگریس اور راشٹروادی کے لیڈران نے شہر میں کام کئے ہیں،شبیر سیٹھ، عائشہ حکیم، ہارون انصاری، شیخ رشید، شیخ آصف، ابراہیم سیٹھ نے کام کیا ہے۔اپوزیشن نے صرف شہر کو دھوکہ دیا ہے ۔ہم نے ایسے افراد کے خلاف پارٹی ہائی کمان سے شکایت کردی ہے اور بقرعید بعد شرد پوار سے ملاقات کرتے ہوئے انکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرینگے ۔کہ ان کارپوریٹر کو پارٹی سے نکالنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے تو پھر اب تک انکے خلاف کیا کارروائی ہوئی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہمارا کام 80 فیصد سماجی کام اور 20 فیصد سیاسی کام کرنا ہے ۔ یہاں ڈاکٹر انیس احمد انصاری نے کہا کہ ایسے لوگوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں جو پارٹی کے نام پر دوسری پارٹی کی مدد کرتے ہیں ۔اب ہم ایسا عہد کررہے ہیں کہ حاجی یوسف سیٹھ کی صدارت میں پارٹی کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے ۔اس پریس کانفرنس میں حاجی یوسف سیٹھ نیشنل، ڈاکٹر انیس احمد انصاری، اسلم شیخ ،اخلاق بالے مقادم، شیخ مستان، رفیق بھائی،منا سیٹھ و دیگر افراد شریک تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com