شیخ رشید اور شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائرس سے متاثر


شیخ رشید اور شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائرس سے متاثر


پاکستان : 8 جون (نیوز ایجنسی) پاکستان میں کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ تین ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ ملک بھر میں اب تک اس مرض سے دو ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شوبز، سیاست اور صحافت سے وابستہ جانی پہچانی شخصیات اس مرض سے متاثر ہو رہی ہی۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سابق پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید اور مشہور اداکارہ روبینہ اشرف بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ شیخ رشید قرنطینہ میں چلے گئے ہیں جبکہ روبینہ اشرف آئی سی یو میں ہیں۔ دوسری جانب واٹس ایپ، سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارم پر عام شہریوں کے سینکڑوں پیغامات شیئر کیے جا رہے ہیں، جن میں وہ وینٹی لیٹرز یا پلازمہ کی اپیلیں کر رہے ہیں۔ اسطرح کی اطلاعات میڈیا ذرائع سے موصول ہوئی ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے