دنیا کے 213 ممالک میں 71 لاکھ متاثرین، 4 لاکھ سے زائد افراد ہلاک، دنیا بھر میں کورونا نے مچائی تباہی،
34 لاکھ 67 ہزار 939 افراد ہوئے صحتیاب
نئی دہلی:8 جون (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) 213 ممالک میں کورونا کا قہر جاری ہے اور مستقل متاثرین اور کورونا سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 71 لاکھ 7 ہزار 998 درج کی گئی ہے۔کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھے6 ہزار 454 ظاہر کی گئی ہے ۔اسی طرح 34 لاکھ 67 ہزار 939 افراد کے صحتیاب ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جارہا ہے اور اب یہاں متاثرین کی تعدا د ڈھائی لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
سعودی عرب میں کورونا متاثرین کی تعداد میں بہت تیزی سےاضافہ ہورہا ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد 98 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 676 ہے۔
امریکی عوام کو اس وقت دو دو وائرسوں کا سامنا ہے ایک کورونا اور دوسرا نسل پرستی کا اور دونوں پر قابو پانے میں امریکی حکومت ناکام نظر آ رہی ہے۔ امریکہ میں تازہ اعداد و شمار ملنے تک کورونا کی وبا سے اب تک ساڑے 19 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 12 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
برازیل میں متاثرین کی تعداد پونے ساتھ کے قریب پہنچ گئی ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے ۔سعودی عرب میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد میں بہت تیزی سےاضافہ ہورہا ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد 98 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 676 ہے۔ پڑوسی ملک پاکستان میں متاثرین کی تعداد 93 ہزار سے زیادہ ہے اور وہاں ہونے والی اموات کی تعداد 1935 ہے۔
یوروپ میں کورونا وبا کا پھیلاؤ رکتا نظر آ رہا ہے اور برطانیہ کو چھوڑ دیں تو اٹلی، اسپین، فرانس اور جرمنی سے اب کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ برطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار سے زیادہ ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 سے زیادہ ہو گئی ہے ۔ اٹلی میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار سے زیادہ ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 33 ہزا ر سے زیادہ ہے جو کئی روز سے نہیں بڑھی ہے۔
اسی طرح مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں بھی کورونا متاثرین اور مریضوں میں کمی آئی ہے۔ ایک وقت تھا جب کورونا متاثرین کی بڑھتی تعداد نے مالیگاؤں کو ہاٹ اسپاٹ بنادیا تھا لیکن اب مالیگاؤں کی گھنی آبادی کے علاقوں میں تعداد انتہائی کم جبکہ مضافات میں اب بھی کورونا متاثرین کا انکشاف ہورہا ہے لیکن تعداد مجموعی طور پر پریشان کن نہیں ہے۔ دوسری طرف حکومت اور انتظامیہ کی چابکدستی اور سدباب کے طریقے بھی کارگر ثابت ہورہے ہیں یہی وجہ ہیکہ مالیگاؤں کو کورونا اور سدباب کے مڈل کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com