راشن دکانوں سے شکر کی تقسیم کیوں نہیں کی گئی، راشن دکانداروں کو نوٹس دیتے ہوئے غریبوں کو شکر دی جائے: اسلم انصاری
مالیگاؤں : 8 جون (پریس ریلیز ) لاک ڈاؤن کے سبب معاشی پریشانی سے جوجھ رہی غریب عوام کے لئے مہاراشٹر سرکار نے جہاں راشن سے گیہوں، چاول فراہم کروایا وہیں آنگنواڑیوں سے بھی راشن کٹ ہر بچہ کے گھر فراہم کروائی گئی لیکن آنگن واڑیوں سے بچوں اور حاملہ خواتین کو پچاس روز کی راشن کٹ تقسیم کی گئی ہے یا نہیں اسکا جواب طلب کیا جائے گا۔ وہیں انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب راشن دکانداروں کی جانب غریب عوام کو صد فیصد راشن کٹ نہیں ملی ہے جسکا ثبوت یہ ہے کہ ابھی تک راشن دکانوں سے غریب عوام کو شکر بھی نہیں دی گئی جو کہ ایک بڑے گھوٹالے کا گمان ہوتا ہے نظر آرہا ہے لہذا مقامی ایف ڈی او مالیگاؤں شہر کے غریب انت دئے راشن کارڈ رکھنے والی غریب عوام کو راشن کے ذریعے شکر فراہم کروائے اور قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے انہیں نوٹس بھی دی جائے ۔ اسطرح کا مطالبہ کانگریس کارپوریٹر اسلم انصاری نے کیا ہے ۔انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کو چور کہنے والے خود چوری میں ملوث ہیں اسکا ثبو ہمارے پاس موجود ہیں اور بہت جلد ہی ایک پریس کانفرنس لیکر عوام کی عدالت میں چوروں کو بے نقاب کیا جائے گا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com